ضلع بدین کی علاقے لنواری شریف کی رہائشی لڑکی 19 سالہ مسمات شمائلہ ٹالپر نے میرواہ گورچانی کے رہائشی لڑکے سے میرپورخاص کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی،

قمیرپورخاص == تحسین احمد خان === ضلع بدین کی علاقے لنواری شریف کی رہائشی لڑکی 19 سالہ مسمات شمائلہ ٹالپر نے میرواہ گورچانی کے رہائشی لڑکے سے میرپورخاص کی عدالت میں پسند کی شادی کرلی، رشتے داروں کی جانب سے موت مار دھمکیاں ملنے پر سیشن کورٹ میں تحفظ کی درخواست دائر کر دی، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے تعلقہ ٹنڈو باگو کے شہر لنواری شریف کے قریب گاؤں عبداللہ شاھ کی رہائشی لڑکی 19 سالہ مسمات شمائلہ بنت امام بخش ٹالپر نے میرپورخاص کے شہر میرواہ گورچانی کے رہائشی لڑکے عبدالباسط باگرانی سے میرپورخاص کی عدالت میں پسند کی شادی کر لی، رشتے داروں کی جانب سے موت مار دھمکیاں ملنے پر سیشن کورٹ میرپورخاص میں تحفظ کی درخواست دائر کر دی،


اس موقع پر مسمات شمائلہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں عبدالباسط کو پسند کرتی ہوں اور اپنی مرضی سے گھر بھاگ کر اس سے میرپورخاص کی عدالت میں پسند کی شادی کی اور نکاح کر لیا ہے، جو بات میرے رشتے داروں کو پسند نہیں جس کے باعث مجھے اور میرے شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جن میں والد امام بخش، بھائی محمد اشرف، ماموں ندیم گاؤں کے وڈیرے کریم بخش ٹالپر و دیگر میرے شوہر پر جھوٹے اغوا کے مقدمات اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جن سے ہماری جان کو خطرہ ہے، انہوں نے ایس ایس بدین اور ایس ایس پی میرپورخاص سے مطالبہ کیا کہ ہمین فوری طور پر تحفظ فراہم کیا جائے تا کہ سکون سے زندگی گذار سکیں ٭٭


میرپور خاص == تحسین احمد خان ===میرپورخاص پولیس کی اہم کاروائی، اغوا برائے تاوان کا بد نام زمانہ ملزم محمد علی محمد چانڈیو ٹنڈو جان محمد سے گرفتار، پنجاب سے تعلق رکھنے والا مغوی بازیاب، ملزم درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق، چند روز قبل ٹنڈو جان محمد سے تعلق رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ کے افراد نے پنجاب سے آئے ہوئے شخص منیب ولد مختیار راجپوت کو اغوا کر کے اپنے خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھ کر تاوان طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے مقدمہ نمبر 38/2022ٹنڈو جان محمد میں زیر تفتیش ہے۔


گزشتہ روز جھڈو اور ٹنڈو جام محمد پولیس ایک خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کے دوران پولیس مقابلے کے بعد ملزم علی محمد چانڈیو کو گرفتار کر کے مغوی منیب کو بازیاب کرا لیا ہے پولیس کے مطابق ملزم علی محمد چانڈیو کیخلاف مختلف اضلاع میں درجن سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ جن میں ملزم علی محمد چانڈیو روپوش ہے جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہیں ہیں ٭٭
==============================================

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
بلدیاتی انتخابات میں آمنے سامنے الیکشن لڑنے والے ایک ہی برادری کے لوگوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے،زخمی اور مرنے والوں کو میرواہ گورچانی کے رورل ہیلتھ سنیٹر لے جایا گیا جہاں سہولیات اور ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے شدید زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑی میں حیدرآباد منتقل کر دیاگیا مرنے والے کے ورثاہ نے احتجاج کرتے ہوئے سٹرک بلاک کردی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق تعلقہ میرواہ گورچانی میں نوحانی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران منور نوحانی ولد مبارک نوحانی جس کا تعلق الیکشن میں ہار جانے والے آزادگروپ سے بتایا جاتا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر ناصر اور گلستان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر رورل ہیلتھ سنیٹر میرواہ گورچانی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر اور ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ گاڑیوں میں حیدرآباد نتقل کر دیاگیا دوسری جانب جانبحق ہونے والے نوجوان کے ورثاہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میرپورخاص مٹھی شاہراہ بند کر دی جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی بعدازں اطلاع ملنے پر ایس ایس پی میرپورخاص چوہدری اسد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کرنے کے بعد سٹرک ٹریفک کے لیے کلیئر کر وادی جب کے فائرنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کی اطلاعات ہیں ٭٭٭

میرپورخاص دو گروپوں تصام میں ہلاک ہونے والا منور نوحانی
==================================================

میرپورخاص دو گروپوں تصام میں زخمی ہونے والا راہ کیر گلستان آرائیں حاضر سروس فوجی
======================================================================

میرپورخاص دو گروپوں تصام میں زخمی ہونے والا راہ کیر آصف ناصر آرائیں
==================================================