کراچی:: ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی متحدہ عرب امارات کے کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی سے اسمبلی میں ملاقات۔

*درخواست برائے ٹکرز/کونسل جنرل یواےای*
23-06-2022

کراچی:: ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی متحدہ عرب امارات کے کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی سے اسمبلی میں ملاقات۔

کراچی::ملاقات میں کونسل جنرل متحدہ ارب امارات نے کراچی میں قائم متحدہ ارب امارات کے ویزاآفس کے قیام اورسہولیات کے بارے میں معلومات دیں۔

کراچی::کونسل جنرل نے سندھ اسمبلی میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں متحدہ ارب امارات کے دورے کی دعوت دی۔



کراچی::ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری کی جانب سے کونسل جنرل کوسندھ اسمبلی کی نئی اورپرانی تاریخی عمارتوں کودورہ بھی کروایا گیا۔

کراچی::ملاقات میں مہمان کونسل جنرل کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپئ اوراجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

کراچی:: متحدہ ارب امارات میں سرکاری و غیرسرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی

کراچی:: متحدہ ارب امارات معاشرے میں خواتین کے قیادتی کردارکوسپورٹ کرتا ہے۔ کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی

کراچی:: سندھ میں خاتون اسپیکرکودیکھ کربہت خوشی ہوئی۔ کونسل جنرل یو اے ای

کراچی:: ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو ویزے کی سہولیات میں نرمی وآسانی فراہم کرنے کے لئے سسٹم کو مسلسل اپ ڈیٹ اور آسان بنارہے ہیں۔ کونسل جنرل بخیت عتیق الرمیتی

کراچی:: سندھ اسمبلی تاریخی عمارت ہے۔ ریحانہ لغاری

کراچی::سندھ اسمبلی نے خواتین کے تحفظ سمیت دیگرموضوعات پر دیگرصوبوں سے زیادہ و بہترقانون سازی کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری

کراچی:: متحدہ ارب امارات پاکستان کابرادراسلامی ملک ہے جس نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ ریحانہ لغاری

سیدسعدعلی
ڈپٹی ڈائریکٹرتعلقات عامہ
ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کراچی