آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے بریک اَپ کی افواہیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ، جنہوں نے گزشتہ سال اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی، انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کو اَن فالو کرنے کے بعد سرخیوں میں آگئیں اور جوڑی کے بریک اَپ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ آئمہ بیگ اور اُن کے منگیتر شہباز شگری کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے کیونکہ اس جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا تھا۔
اس کے علاوہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

بعدازاں آئمہ بیگ اور شہباز شگری ایک دوسرے کی فالوونگ لِسٹ میں آگئے لیکن ڈیلیٹ شدہ تصاویر نہ آسکیں۔

یاد رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے گزشتہ برس منگنی کرکے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم، اب اس جوڑے کی علیحدگی کی خبریں سُن کر وہ مداح دُکھی ہوگئے ہیں جنہیں ان کی شادی کا بےصبری سے انتظار تھا۔
دوسری جانب ابھی تک جوڑے کی جانب سے بریک اپ کی خبروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔