ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس.

محکمہ اطلاعات سندہ ضلع سجاول ،

(ہینڈ آوٹ)

ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے ضلع میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اہم اجلاس.

سجاول : 11 جون 2022 (ھ. آ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سجاول ہمیر قریشی کی زیرصدارت ضلع سجاول میں 24 جولائی 2022 پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشنز میں سیکورٹی، پانی، بجلی، واش رومز ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ان کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا. اجلاس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختیارکار، آر اوز، اے آر اوز، تعلیم، صحت، پولیس، لوکل گورنمنٹ، واپڈا سمیت مختلف محکموں کے افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی. اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ہمیر قریشی نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات دوران پولنگ اسٽيشنز پر تمام سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے. انہوں نے کہا کہ کہ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سجاول کی جانب سے ہر ممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات انتہائی خوش اسلوبی، پر امن، اور صاف و شفاف طریقے سے انجام تک پہنچایا جا سکے. انہوں نے مختلف محکموں اور این جی اوز کے نمائندوں پر زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشنز پر عملہ اور میٹیریل پہچانے کیلئے ان کی تمام گاڑیان بھی فراہم کی جائیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی کہ مقرر کردہ پولنگ اسٹیشنز کے اسکولز اور دیگر سرکاری عمارات میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے جلد سے جلد اقدامات کیئے جائیں تاکہ وقت پر کام مکمل کرکے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے. انہوں نے واپڈہ کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ پولنگ کے روز بجلی کی فراہمی کو بغیر کسی تعطل کے جاری رکھا جائے اور لوڈشیڈنگ سے پرہیز کیا جائے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ہمیر قریشی نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے.
ھ. آ. نمبر 52 (م ع ج)