بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے موثر اور برائے راست نگرانی کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کے افس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔


بلوچستان/بلدیاتی انتخابات

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے موثر اور برائے راست نگرانی کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان کے افس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، اے سی ایس داخلہ بلوچستان ہاشم غلزئی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان دوستین جمالدینی انتخابات کی برائے راست نگرانی کے لیے کنٹرول روم میں موجود ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے۔


ووٹرز کثیر تعداد میں پولنگ اسٹیشنز میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں

ابھی تک کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے

پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
==============================