قصور پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بابر عرف بابری ڈکیت لو دو ساٹھویں سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بابر عرف بابری ڈکیت لو دو ساٹھویں سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا لیا۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر قصور ثقلین بخاری نے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ بابر عرف بابری کو دو ساتھیوں عبدالمجید اور پرویز عرف پیجی کو گرفتار کر لیا ان سے لاکھوں روپے مالیت کہ نقدی ودیگرلوٹا ھوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ھے ۔تینوں ملزمان کا تعلق قصور کے علاقہ فتح پور اور ڈھنگ شاہ سے ہے۔ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور مذید انکشاف کی توقع ھے۔
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اے ایس پی قصور رحمت اللہ کی تھانہ مصطفی آباد،چوکی بیدیاں، چوکی دفتوہ میں کھلی کچہریاں، کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اور سائلین کے مسائل سن کر موقع پر ہی احکامات جاری اور ایس ایچ او سمیت دیگر پولیس افسران کو ھدایت کی کہ تھانوں اور پولیس چوکیوں میں آنے والے سائلین اور شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے فوری حل کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں۔گزشتہ روز ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی زیر نگرانی اے ایس پی صدر سرکل قصوررحمت اللہ کی پولیس تھانہ مصطفی آباداورپولیس چوکی بیدیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد۔اس موقع پر شہریوں نے اے ایس پی صدر سرکل قصوررحمت اللہ اور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمدادریس چدھڑ کو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا، کھلی کچہریوں میں صدر انجمن تاجران مصطفی آبادباﺅ غلام رسول ، صدر جماعت اہلسنت مہر شفقت یعقوب ، حاجی امجد علی رحمانی سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ، ملک عبدالستار سابقہ ناظم ، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی ، عمران حفیظ ذیلدار، سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ قصور ڈاکٹر عابد چوہدری ، سنیئر ٓصحافی رانا توقیر احمدکے علاوہ تاجروں، صحافیوں، ممبران امن کمیٹی، نمبرداروں ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوںکے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کھلی کچہریوں میں عوام نے علاقہ میں منشیات فروشوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا، صحافیوں نے مصطفی آباد نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ فیروز پور روڈ پر بننے والے غیر قانونی کٹ جو حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن رہے ہیں انہیں ختم کروانے کا مطالبہ بھی کیا گیا، جس پر اے ایس پی صدر سرکل نے کہا کہ قصور پولیس قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ہم مصطفی آباد نہر میں نہانے والوں پر اقدام خود کشی کا مقدمہ درج کریں گے، فیروز پور روڈ پر غیر قانونی کٹ ختم کروانے کےلئے بھی اقدامات کریں گے، پتنگ بازی کی وجہ سے ڈور پھرنے سے بھی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہے اس کی روم تھام کرنے کےلئے بھی خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، ۔
===============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح کی فیکٹریوں ،ھوٹلوں اور دوکانوں میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف وزری،کاروباری مالکان بچوں کو کم اجرت دیکر بارہ سے پندرہ گھنٹے کام کرواتے ہیں جبکہ محکمہ لیبر سمیت دیگر انتظامی ڈھانچہ کی مبینہ خانوشی شہریوں کے لئے تشویش کاباعث بننے لگی ،سول سوسائٹی نے اعلی حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔قصور اور گردونواح کے علاقوں میں موجود چھوٹی بڑی فیکٹریوں، جوتے بنانے ،ملبوسات پر کڈھائی کا کام کرنے والے کارخانے، ھوٹلوں اور دوکانوں میں جگہ جگہ کم عمر بچے کم اجرت میں کام کرتے نظر آتے ہیں، مالکان اپنے پیسے بچانے کی خاطر کم اجرت پر ان سے بارہ سے پندرہ پندرہ گھنٹے کام کرواتے نظر آتے ہیں۔ان کارخانوں میں نہ تو ان بچوں کو صحت کی سہولیات ہیں اور نہ ہی انہیں کام کرنے کے لئے صاف ستھرا ماحول دستیاب ہے ۔زیادہ تر ان فیکٹری اور کارخانوں میں بچوں سمیت تمام لیبر کے لئے جان بچانے کے لیے سیفٹی نام کی بھی کوئی چیز یا اقدام بھی نظر نہیں آتے جبکہ حکومت کی طرف سے بار بار یقین دہانی کے باوجود کرونا ایس او پیز پر عمل بھی نہیں ہو رہا کورونا وائرس کے پیش نظر ایسی فیکٹریوں میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے کوئی احتیاط بھی نہیں اپنائی جا رہی ھے جس سے ان بچوں کا جانی نقصان بھی ہو سکتا ھے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ادارے اور خاص کر محکمہ لیبر نے مبینہ طور پر لمبی خاموشی اختیار کر رکھی ھے جو شہریوں اور سول سوسائٹی کے لئے باعث تشویش ہے۔شہری تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے فوری طور پر چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور بنیادی سہولیات کی غیر موجودگی کے خلاف کاروائی فیکٹریوں، کارخانوں اور ھوٹل مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ھے اس سلسلہ میں جب لیبر آفیسر قصور شفقت منیر سے اسکے موبائل پر رابطہ کیا مگر انہوں نے کال اور میسج کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا ھے۔
=================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بھلے شاہ پیپر مل کی انتظامیہ کی من مانیاں عروج پر ہیں اندھیر نگری چوپٹ راجہ کا نظام چل رہا ہے قصور بھلے شاہ پیپر مل کی انتظامیہ نے تمام ورکروں کو 2021 کا بونس دینے سے انکار کر دیا ہے جس سے غریب ورکر بہت پریشان ہو گئے ہیں ورکروں کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا ہے جس کی وجہ سے بھلے شاہ پیپر میں کام کرنے والے تمام غریب ورکر بہت پریشان ہیں جبکہ بلھے شاہ پیپر مل کی انتظامیہ نے سی۔بی۔اے یونین کے تمام ورکروں کو 2021کا کا بونس دے دیا ہے جوکہ غریب ورکروں کے ساتھ ذیادتی ہے اہل علاقہ کے غریب ورکروں نے بلھے شاہ پیپر مل کی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ان کو 2021کا بونس دے دیا جائے تاکہ غریب ورکروں کے گھروں میں بھی خوشیاں آسکیں اور ان کے چولہے بھی چل سکیں اور عید پر اپنے بچوں کیلئے نئے کپڑے خرید سکیں ورکروں کا کہنا ہے کہ اگر بھلے شاہ پیپر مل کی انتظامیہ نے تمام ورکروں کو 2021کا کا بونس نا دیا تو وہ مجبور ہو بھلے شاہ پیپر مل کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کریں گے
===================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب بابر عرف بابری ڈکیت کودو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا لیا۔ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر قصور ثقلین بخاری نے خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ بابر عرف بابری کو دو ساتھیوں عبدالمجید اور پرویز عرف پیجی کو گرفتار کر لیا ان سے لاکھوں روپے مالیت کہ نقدی ودیگرلوٹا ھوا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ھے۔تینوں ملزمان کا تعلق قصور کے علاقہ فتح پور اور ڈھنگ شاہ سے ہے۔ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور مذید انکشاف کی توقع ھے۔
===================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور سابق وزیراعظم عمران خاں اِس وقت فرنٹ فٹ پرکھیل رہے ہیں انہوں نے ملک سمیت سیاست وغیرہ سب کچھ داؤ پر لگادیاہے ایک تاثریہ ہے کہ شایدبعض ادارے یابعض افراد عمران خاں کی پشت پرہیں اور ایک تاثریہ ہے کہ بعض اداروں میں بعض افراداُن کو سہولیات فراہم کرتے ہیں لیکن یہ دونوں تاثرغلط اوربے معنی نظرآتے ہیں کیونکہ جب یقین محکم کے ساتھ عمل پہیم ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے اور عمران خاں میں یہی یقین محکم ہے جو ان کے جلسوں کوکامیاب کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابق ممبرایگزیکٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایم یسیٰن فرخ کمبوہ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم شہبازشریف کوتمام معاملات میں بولڈ اقدامات کرنا چاہئیں جو ملک وقوم کے مفاد میں ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان تو ہر معاملہ میں اللہ کریم پریقین اور بھروسہ رکھ کر چلتاہے لہذا دائیں بائیں دیکھنے کی بجائے صرف اللہ کی طرف دھیان کریں اور اسی پربھروسہ رکھیں تویقینا اللہ تعالیٰ اُن کو تمام مراحل میں کامیاب کریگا۔ انہوں نے اس بات پرزوردیاہے کہ سیاستدانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک بچاناہے یاسیاست کو لیکن بظاہرعمران خاں تو صرف اپنی سیاست کو بچا رہے ہیں تاکہ دوبارہ کرسی پرقبضہ کیاجائے انہوں نے ایک ایسا ماحول بنا دیاہے کہ اُن کی ساڑھے تین سالہ مہنگائی کا دور‘ ناقص گورننس‘اندرون وبیرون ملک ناکام معاشی اورسفارتی پالیسیوں کے نتائج عوام کی آنکھوں سے اوجھل ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر شہبازشریف یہ سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ کو غیرموثر اور بے اختیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں تو وہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور ارکان پارلیمنٹ کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں اورپھر پارلیمنٹ خود اپنے آپ کو موثر اور بااختیار ثابت کرے کیونکہ شکوے کرنے اور گارنٹیاں مانگنے سے حکومتیں نہیں چلتیں‘ ڈر ڈر کر تو کوئی بھی کام نہیں ہوسکتا‘ رسک لینا پڑتاہے‘حکمرانوں میں یہ جرات اور صلاحیت ضروری ہے کہ وہ بولڈ فیصلے کرسکے۔ انہوں نے آخرمیں آج کی تقریر میں عمران خاں کی طرف سے مریم نواز کیخلاف ادا کئے گئے ریمارکس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے ریمارکس ادا کرے۔
================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے چاہ ڈھاباں والا کے قریب اچانک ٹریکڑ ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو سرا مضروب ہوگیا۔محمد خواجہ کماد سے لوڈ ڈ ٹریکٹر ٹرالی لیکر پھولنگر سے پتوکی جارہا تھاکہ چاہ ڈھاباں والا کے قریب پہنچا تو جمپ لگنے سے ٹریکڑ میں لگی پچھلی ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں چالیس سالہ محمد رمضان ٹرالی کے نیچے آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی عمران معمولی زخمی ہوگیا۔پولیس تھانہ سٹی پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون،موٹر سائیکل،لیپ ٹاپ و دیگر سامان سے محروم کردیا جبکہ مزاحمت پر دو افراد کو داکوؤں نے فائرنگ سے زخمی کردیا۔محمد رفیق نے پولیس تھانہ کنگن پور میں اطلاع دی ہے کہ مانگ دیکے روڈ پر دوکس مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر30ہزار ورپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔رحمت علی نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ چار جس بت گن پوائنیٹ پر نقدی چھین لی ہے۔حاجی اصغر نے پولیس تھانہ پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ سہجووال ٹول پلازہ کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر 30ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔شعبان نے پویس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ نور پور جٹاں کے قریب گن پوائینٹ پر دوکس نے 35ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ہیں۔آصف نے پولیس تھانہ صد ر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ نتھے خالصہ کے چار کس نے گن پوائیٹ پر نقدی،موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیا ہے۔محمد اشرف نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ ملتان پر کھڑی میری موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔قاسم علی نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ سہجوال پھاٹک کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر زبردستی 30ہزار روپے نقدی رقم چھین لی ہے۔حاجی منظور نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ نجی فیڈ مل کے قریب دوکس نے گن پوائینٹ پر 20ہزار روپے نقدی رقم چھین لی ہے۔۔تھانہ صدر پھولنگر کی حدود میں 30/32سالہ سرفراز اپنے سسر کے ساتھ نتھے خالصہ اڈے پر کھڑا تھاکہ نامعلوم نے لوٹ مارکی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ سے سرفراز کو زخمی کردیا۔کالر رشید نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ بھمبہ کلاں میں تیل کی ایجنسی پر واردات ہوئی ہے اور مزاحمت پر 40/42سالہ نثار احمد کو فائرنگ سے زخمی کردیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاورائی ہے۔
===============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے باٹھ کلاں میں زمین کے تنازعہ پر ملزمان نے فائرنگ سے ایک شخص زخمی کردیا،زخمی کو علاج کے لیے ہستپال منتقل کردیا گیا ہے۔قصور کے نواحی علاقے باٹھ کلاں میں محمد سجاد کا اقبال کھوکھر وغیرہ کے زرعی زمین کا تنازعہ تھا جس کی وجہ سے گزشتہ روز طیش میں آ کر اقبال کھوکھر وغیرہ نے فائرنگ کردی جس سے ایک فائر محمد سجاد کی چھاتی پر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا جسے علاج کیلیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس تھانہ سرائے مغل مصروف کاروائی ہے۔
===============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے سرائے مغل میں نہر سے ایک نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد۔کالر جان بھٹی کی اطلاع پر پولیس تھانہ سرائے مغل نے گوگیرہ نہر سے ایک 13سالہ نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد کی ہے پولیس کے مطابق نعش 7/8دن پرانی ہے اور یوں لگتا ہے کہ موت پانی میں ڈوبنے سے ہوئی ہے پولیس نے مزید تفتیش کے لیے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
=========================