گورنمنٹ ہائی سکول بندیانوالہ چونگی امرسدھو لاہور میں یونائیٹڈ نیشن کے تعاون سے لگائے جانے والے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح راؤ نور احمد پرنسپل نے کیا

(۔ )

گورنمنٹ ہائی سکول بندیانوالہ چونگی امرسدھو لاہور میں یونائیٹڈ نیشن کے تعاون سے لگائے جانے والے واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح راؤ نور احمد پرنسپل نے کیااس موقع پر کنسلٹنٹ یونائیٹڈ نیشن ڈاکٹر ادریس رانا، زاہد بشیر گورائیہ، رانا عطاء محمد،چوہدری اشفاق گجر، رانا لیاقت علی،رشید احمد بھٹی، فضل الٰہی، مفتی ضمیر حسین، شیخ رمضان، حاجی سلیم، احسان الحق، محمد آصف دیوان،ملک کرامت،شہزاد احمد، محمد افضل، محمد شفیق، آصف اقبال، محمد رمضان، ذوالفقار علی، محمد عمران، محمد اسلم ودیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے ڈاکٹر ادریس رانا نے اساتذہ، والدین اور اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن کا مشن ہے کہ پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کیا جائے گورنمنٹ ہائی سکول بندیانوالہ چونگی امرسدھو میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی تنصیب کا مقصد 1800 سے زائد طلباء کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے تاکہ ہماری نئی نسل موزی امراض سے محفوظ رہے اور اس سے اہل علاقہ بھی مستفید ہوں۔ پرنسپل راؤ نور احمد نے کہا کہ صاف پانی اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے ہم جدید واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی تنصیب پر یونائیٹڈ نیشن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ادریس رانا اور ان ٹیم کے شکر گزار ہیں۔