وام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل نیک نیتی سے بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن احسان بھٹہ نے کہاہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کی ہدایات کے تحت ڈویژن بھر میں رمضان بازاروں کے ذریعہ عوام الناس کو خصوصی سبسڈائیزڈ نرخوں پرسستے آٹے‘ چینی‘ پھل اور سبزیوں کی وافر اور بآسانی دستیابی کو یقینی بنانے


کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزاور ان کی پوری ٹیم نے دن رات خلوص نیت اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دئیے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل نیک نیتی سے بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عید کے پرمسرت موقع پر ڈویژن میں سیکیورٹی صفائی ستھرائی اور میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے بھی محکموں کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں


اور عید گاہوں‘ مساجد اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیلئے پولیس کے ہزاروں افسران اور جوان‘ ٹریفک پولیس‘ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیاں‘ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کے افسران و اہلکاران ڈیوٹی پرموجود ہونگے۔ کمشنر نے ڈویژن کے تمام باسیوں کوعید الفطر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ اور ڈپٹی کمشنرز نماز عید کی ادائیگی کے


بعد ہسپتالوں‘ جیلوں‘ چائلڈپروٹیکشن بیوروز‘ یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز‘ دارالامان اوردیگراداروں کے دورے کریں گے اور وہا ں پرمریضوں‘ قیدیوں اور رہائش پذیر افراد کے ساتھ عیدکی خوشیوں میں شریک ہونگے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سماجی و انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار افراد اور ادارے بھی اس پرمسرت موقع پر غریبوں‘ یتیموں اور


کم وسائل والے افراد کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی ہرممکن مدد اور دلجوئی کریں گے تاکہ وہ بھی ہماری طرح بھرپور جوش و خروش سے عید منا سکیں۔
=================================