پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر آصف معراجِ راجپوت نے کہا ہے حیسکو کی نااہل نکمی کرپٹ انتظامیہ نے عوام کا رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی میں جینا محال کردیا ہے

میرپورخاص == تحسین احمد خان=== پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر آصف معراجِ راجپوت نے کہا ہے حیسکو کی نااہل نکمی کرپٹ انتظامیہ نے عوام کا رمضان المبارک کے دوران شدید گرمی میں جینا محال کردیا ہے وہ مسلم لیگی رہنماء کامریڈ اشرف خان کی قیادت میں


ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیک19 Aکے تحت باقاعدہ درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں گزشتہ تین سالوں میں میرپورخاص سرکل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ اس دوران جلنے والے ٹرانسفارمرز کا ریکارڈ اور ان کی مرمت کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کی تفصیلات حیسکو سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے مانگی گئی ہے انہوں نے


کہا کہ اس وقت ایسا لگتا ہے کہ حیسکو کا محکمہ ایس ڈی اوز کو ٹھیکے پر دے دیا گیا ہے جن کی من مانی کرپشن کی وجہ سے عوام شدید مسائل کا شکار ہیں عوام دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں اور دفتروں سے عملہ غائب ہیں آصف معراجِ راجپوت نے کہا ہے موجودہ


حالات میں شہباز شریف کی حکومت عوام کے دکھوں کا مداوہ کرنی آئی ہے اور عوام کو ریلیف دینا اور دلوانا موجودہ حکومت اور مسلم لیگ کی بنیادی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد شکایتی کیمپ لگائے جاے گے جس کے سلسلے میں پہلا کیمپ سٹی سب ڈویژن میں لگایا جائے گا


جس میں درج ہونے والی شکایتیں براہ راست وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو بھیجی جائے گی اور نااہلی کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی کروائی جائے گی اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری


زاھد علی خان قائم خانی نوشاہہ ناز نواب قریشی ظفر بلوچ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی٭٭

===============================