شہید پولیوورکرز کو خراج تحسین پیش


سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر ، کوآرڈنیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم لاشاری، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نور احمد قاضی نے پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا

ہر سال 15 اپریل کو پولیو مرٹائر ڈے (یوم پولیو شہداء) منایا جائے گا ، مرکز سے بھی درخواست ہے کہ 15 اپریل کو پولیو مرٹائر ڈے کے احکامات جاری کئے جائیں ، سیکرٹری صحت
کوئٹہ ( پ ر)سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر ، کوآرڈنیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم لاشاری، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نور احمد قاضی و دیگر نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر


سال 15 اپریل کو پولیو مرٹائر ڈے (یوم پولیو شہداء) منائی جائے گی ، مرکز سے بھی درخواست ہے کہ 15 اپریل کو پولیو مرٹائر ڈے قرار دینے کے احکامات جاری کئے جائیں ، سیکرٹری صحت نے دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے پولیو ورکرز کے خاندانوں کے لئے


پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی کفالت کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانا چاہیے ، پولیو ورکرز انتہائی قلیل اجرت کے عوض مستقبل کے معماران قوم کو مستقل معزوری سے بچانے کی تگ و دو میں مصروف رہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے زیر اہتمام پولیو مرٹائر ڈے (یوم پولیو شہداء) کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اختر محمد بلیدی ، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن ، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن اور ایڈیشنل کمشنرکوئٹہ یاسر بازئی ، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ، مولانا انوار الحق حقانی و دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر سال 15 اپریل کو شہدائے پولیو ڈے منائیں گے ۔ سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ کسی بھی روایت کا بنیاد رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے قائم لاشاری جیسے آفیسر ہی شہید پولیو ورکرز کا دن منا سکتے ہیں


یہ ایک اچھی روایت ہے ۔ آج ہم اپنے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء کے خاندانوں کے لئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیے ۔ پولیو ورکرز قلیل تنخواہوں کے باوجود قوم کے معماروں کو مستقل بیماری سے محفوظ رکھنے کی تگ ودو میں مصروف عمل ہوتے ہیں ، تمام شہداء کے خاندانوں کے لئے پچاس پچاس ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای او سی کوآرڈنیٹر قائم لاشاری نے کہا کہ گزشتہ دنوں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی انتھک محنت کی بدولت 25 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ


یہ بات باعث فخر ہے کہ پہلی مرتبہ آج پولیو شہداء کا دن منایا جارہا ہے اس سے پہلے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریب کا انعقاد ہوتا رہا ہے جبکہ آج شہید پولیو ورکرز کے لئے بھی ایک نئی روایت کی بنیاد ڈال دی ہے ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے


اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے رہیں گے ۔ ڈی جی ہیلتھ نور احمد قاضی نے کہا کہ قائم لاشاری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے شہید پولیو ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ دن منارہے ہیں ، پولیو ورکرز اپنے شہید ساتھیوں کو یاد رکھ کر اپنے کام کو انجام دینے چاہیے ،


ہمارے دروازے پولیو ورکرز کے لئے دن رات کھلے ہیں ۔ تقریب کے دوران قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکرز میں بہترین خدمات انجام دینے پر شیلڈز دیئے گئے ۔ واضح رہے 2012 سے اب تک 10 پولیو ورکرز دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرلیا ۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے لواحقین میں شیلڈز تقسیم کئے گئے ۔

======================================