کراچی : ڈاؤ لیب کے نیٹ ورک کو توسیع دینے کے لیے معاہدہ


کراچی:رعایتی نرخوں پر اعلی معیار کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولتوں کی عام افراد تک رسائی ممکن ہو سکے گی
کراچی: ڈاؤ لیب کے کلیکشن یونٹ اب دواگو فارمیسی میں قائم کیے جائیں گے

کراچی ( ) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ڈاؤ ڈائیگناسٹک ریسرچ اینڈ ریفرنس لیبارٹری (DDRRL) کے رعایتی نرخوں پر اپنے کوالٹی میڈیکل ٹیسٹ کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنے اور مختلف مقامات پر تشخیصی لیب ٹیسٹ کی سہولت عام لوگوں تک پہنچانے کا معاہدہ کر لیا ہے۔


معاہدے کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی ہیلتھ کیئر یونیورسٹی “ڈاؤ” اور فارمیسی کے تصور کے لیے کام کرنے والی “دواگو” کے اشتراک سے ملک بھر میں دواگو فارمیسی کی مختلف برانچوں میں ڈاؤ لیبارٹری کے کلیکشن سینٹرز قائم ہوں گے۔ معاہدہ برائے مفاہمت پر گزشتہ روز اوجھا کیمپس کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں دستخط کیے گئے، اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی، دواگو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر

واصف خان اپنی ٹیم کے ہمراہ جبکہ یونیورسٹی کے رجسٹرار اشعر آفاق، ڈائریکٹر ایچ آر فرحان محمود، ڈائریکٹر کمرشل سلیم چوہان، ہیڈ آف مارکیٹنگ کمیونیکیشن کامران بلگرامی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی ایک مکمل ہیلتھ کیئر سسٹم ہے اس کا مقصد عام لوگوں تک صحت کی بنیادی سہولتوں کی رسائی ممکن بنانا ہے ایم او یو اس جانب ایک اہم قدم ہے، انہوں نے معاہدہ برائے مفاہمت کے لیے کوششیں کرنے پر ڈاؤ یونیورسٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق نے اس موقع پر کہا کہ معاہدہ برائے مفاہمت کے ذریعے دونوں ادارے انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کو یقینی بنا سکیں گے، وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کا وژن ہے کہ صحت کی بہترین سہولتوں کو پاکستان کی


عوام تک، خصوصاً صوبہ سندھ، بالخصوص کراچی میں رسائی ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے معاہدے پر دونوں اداروں کی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور اس معاہدے کو لیبارٹری سروسز میں ایک اہم اشتراک قرار دیا۔دوا گو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آصف خان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک عمل مستقبل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، ہم قدم سے قدم ملا کر مریضوں کی خدمت بہتر اور مثبت انداز میں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ڈاؤ” طبی سائنس کا ایک قدیم ورثہ برانڈ ہے جس میں یونیورسٹی، ایک مکمل اسپتال، لیبارٹری اور ریڈیالوجی کی خدمات بھی دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ داؤ یونیورسٹی کے ساتھ ہاتھ آج ہونے والا معاہدہ عہدہ وفا سراپا ہم مستقبل میں بارآور ثابت ہوگا دونوں ادارے باہمی تعاون سے آگے بڑھیں گے

یاد رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی جانب سے ڈاؤ لیب کا قیام اکتوبر 2007 میں عمل میں آیا تھا جس کا کا بنیادی مقصد عام آدمی کے لیے لیے قابل برداشت نرخوں پر بااعتماد اعلی معیار کی تشخیصی خدمات جس میں بین الاقوامی طرز پر عمومی اور خصوصی لیبارٹری ٹیسٹ کیے جائیں۔ اپنے قیام سے اب تک ڈاؤ لیب نے سندھ اور بلوچستان ان میں اپنی موجودگی سے اپنے مقصد کو ثابت کیا ہے۔ یہ سندھ اور بلوچستان میں سرکاری شعبہ کا سب سے بڑا سیٹ اپ رکھتی ہے

جو بہت مناسب اور قابل برداشت نرخوں پر مختلف طبقات کو سہولت بہم پہنچا رہی ہے۔ دوا گو فارمیسی اینڈ ویل نیس ایکسپرٹ ایک جدید فارمیسی کا تصور ہے جہاں کوالیفائیڈ فارماسسٹ کے ذریعے بہترین اور اعلیٰ معیار کی دوائیں فراہم کی جاتی ہیں۔
=====================================


======================================