90 کروڑ روپے مالیت کی گندم کا اسکینڈل۔ /چوری ثابت 68 کروڑ ؟


90 کروڑ روپے مالیت کی گندم کا اسکینڈل۔ /چوری ثابت 68 کروڑ ؟————–
————-

نوشہرو فیروز ڈسٹرکٹ 2لاکھ 59 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خورد بورد جبکہ محکمہ خوراک 1لاکھ 11 ہزار 5سو کا انکشاف کررہا ہے
——————

کالی بھیڑ بدر کیرو نے کرپشن کو چھپانے کے لیے 1 کروڑ رشوت بنگالی بابا،چار کروڑ کرپشن کے بےتاج بادشاہ کو بھتہ دیا،ذرائع
———————

دربیلوگودام23000انچارج عامر چانڈیو٫ کنڈیارو گودام 16000انچارچ برکت مہسر
———————

مورو گودام 12500انچارچ نیاز میمن، نوشہرو فیروز حنا فلور ملز 60085
=====================

سکھر (مختیار شامی) محکمہ خوراک سندھ کر پشن کا بےتاج بادشاہ علی مگسی کوکہا جائے تو بے جا نہ ہوگا،15 گریڈ کاافسر DFC نوشہرو فیروز اور DFCسانگھر بنادیا گیا،بالا افسران علی مگسی کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کا گندم گوداموں سے90 کروڑ روپےمالیت کی گندم کا اسکینڈل بالآخر کھل کر سامنے آگیا کم ازکم گندم کی بوریاں گوداموں سے 2لاکھ59 ہزار سے زائد خورد بوردکی گئی جبکہ چوری ثابت ہونے پر بالآخر افسران نے کرپشن کے بےتاج بادشاہ علی مگسی گروپ کے اھم تین افراد کی گندم خوردبرد کو چھپا گیا، باخبر ذرائع کے مطابق کے بدر کیرو اور اس کے چار ساتھیوں نے ایک کروڑ روپے رشوت میں بالا آفسیر بنگالی بابا کو دیئے جبکہ چار کروڑ روپے کی ر قم کرپشن کے بےتاج بادشاہ کو بطور بھتہ پیش کیا گیا، تفصیلات اس طرح ہے کہ دربیلو گندم گودام انچارج عامر چانڈیو23000 گندم کی بوریاں چوری کنڈیاروگندم گودام انچارج برکت مہسر 16000 گندم کی بوریاں چوری ،مورو گندم گودام انچارج نیاز میمن 12500 گندم کی بوریاں چوری ، نوشہرو فیروزحنافلورمل 60085 گندم کی بوریاں چوری اس طرح 111585 گندم کی بوریاں کالی بھیڑوں محکمہ میں موجود ڈائریکٹر خوراک سندھ ظاہرنے کی جبکہ 259000 گندم کی بوریاں صرف ایک ڈسٹرکٹ سے خور بورد کی گئی ہیں،باخبر ذرائع کے مطابق کرپشن کے بےتاج بادشاہ نے گودام انچارجوں کو کسی بھی ممکنہ کاروائیوں سے بچنے کے لیے ہر طرح سے مطمئن کیا، گندم خوردبرد کرو خود بھی کھاؤ ہمیں بھی کھلاؤ کے نعرہ لگاتے ہیں،
=====================