خواہش ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں، ہمایوں سعید

معروف پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید نے بھی اپوزیشن کے خلاف وزیرِ اعظم عمران خان کی حمایت کردی ہے۔

ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی ایک مونو کروم فوٹو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’ وہ اس وقت سے عمران خان کے مداح ہیں جب وہ ایک کھلاڑی تھے اور ابھی بھی ان کی لیڈرشپ سے بہت متاثر ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ان کی خواہش اور دعا ہے کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں‘۔

ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

رات گئے اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔