جویدری محمد احسان بھٹہ کمشنر گوجرانولہ کا خصوصی بچوں کے ادارے کا وزٹ


رپورٹ بیورو چیف
================
چوہدری محمد احسان بھٹہ کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نے آج صبح گورنمنٹ ھائی سکول فار ڈیف پیپلز کالونی گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا اور سکول کے مختلف حصوں اور کلاسز میں گئے سٹاف اور متاثرہ سماعت طلبہ سے بھی ملاقات کی کمشنر نے خصوصی بچوں کی کاپیاں بھی چیک کیں


اس موقع پر پرنسپل عبد الروف نے کشمنر احسان بھٹہ کو ادارے کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا جس پر کمشنر گوجرانولہ ڈویژن نے فوری طور پر ان مسائل کو حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی


کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں کیونکہ خصوصی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت ھمارا اولین ترجیح ھے
کشمنر احسان بھٹہ نے ہدایات دیتے ھوئے کہا کہ سکول میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے

اور مرمت طلب اشیاء کو بھی فوری مرمت کیا جائے
پرنسپل عبد الروف نے کشمنر احسان کو بتایا کہ گورنمنٹ سکول فار ڈیف پیپلز کالونی گوجرانولہ نے جنوری 1988 میں کام شروع کیا تھا اور شہزاد بھٹہ اس ادارے کے پہلے پرنسپل مقرر ھوئے تھے جہنوں نے انتھک محنت سے مختصر وقت میں گوجرانولہ میں خصوصی بچوں کے پہلے ادارہ کو فنکشنل کیا

======================