لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، عبداللّٰہ، اظہر کی ففٹی مکمل

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔

وکٹ پر موجود اظہر علی اور عبداللّٰہ شفیق نے آج کھیل کے پہلے سیشن میں اپنی نصف سینچریاں مکمل کیں۔

میچ میں کھانے کے وقفے تک قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل قومی ٹیم نے 90رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھایا۔

ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم 391 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، ایلیکس کیری اور کیمرون گرین نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کے آغاز میں ہی امام الحق کی وکٹ گنوا دی تھی جس کے بعد اظہر علی اور عبداللّٰہ شفیق نے ٹیم کو سہارا دیا اور دن کے اختتام تک اسکور کو 90 رنز تک پہنچایا۔