ڈاکٹر جاوید حوصلہ مند طلسماتی شخصیت کے حامل بہترین انسان ہیں

پشاور (جہانزیب راشد)

ڈاکٹر جاوید حوصلہ مند طلسماتی شخصیت کے حامل بہترین انسان ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا پاکستان پیپلز پارٹی نگہت اورکزئی نے آر ایم آئی اسپتال میں سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایڈہاک ڈاکٹر ، ڈاکٹر جاوید کی والدہ کی عیادت کے موقع پر کہی۔ ایڈ ہاک ڈاکٹر ڈاکٹر جاوید جو اپر کوہستان میں اپنی زمہ داری انجام دے رہےہیں ان کی والدہ شدید علیل ہیں جنکا کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن گزشتہ دو مہینے قبل ہوا تھا وہ بہت زیادہ علیل ہیں اور آر یم آئی اسپتال پشاور میں زیرعلاج ہیں اور انھیں اسوقت انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے تمام خیبرپختونخوا سے گزارش کی ہے کہ ڈاکٹر جاوید کی والدہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں اللہ تبارک و تعالٰیٰ انہیں صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔#####
=================