رائز کلب کے زیر اہتمام صنعتی شہر جُبیل میں رنگا نگ موسم بہار فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا


سعودی عرب(منطقہ شرقیہ)رائز کلب کے زیر اہتمام صنعتی شہر جُبیل میں رنگا نگ موسم بہار فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جنوبی ایشیائی پکوان کے خوبصورت اسٹالز سجائے گئے جبکہ مشرقی ملبوسات ،زیورات کے بھی اسٹالز سجائے گئے۔حاضرین محفل کو صحت مند تفریح مہیا کرنے کے لئے مفت تربیتی ورک شاپس دی گئی جن میں ڈاکٹر آمنہ، محترمہ نگہت، ماہر حسن اقصی،محترمہ فریدہ قبل زکر ہیں
بچوں کے مابین بھی صحت مند تفریح کا انعقاد کیا گیا جس کو محترمہ عصمت کا بھر پور تعاون حاصل تھا ،ماسٹر شیف کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ایک مقابلہ بھی کرایا گیا جس کے ججز محترمہ نایاب عقیل اور محترمہ ثنیہ احمد تھی محترمہ نورا اور محترمہ ارم فاطمہ نے اس ایونٹ میں بھر پور تعاون کیا
منتظمین میں مدیحہ جنید، رابیہ سلمان،آمنہ عظیم،رابیل توفیق اور بشرہ ارسلان شامل تھی اس موقع پر رائز کلب لیڈیز ونگ کی صدر کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس بین الاقوامی سطح پر کسی بھی ملک کی ثقافت اور پکوان کو نئی پہچان دلاتے ہیں ۔ لوگوں کی کثیر تعداد نے اس میں شرکت کی اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی

—————————