ایڈہاک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید نے تمام ایڈ ہاک ڈاکٹرز کی گزشتہ روز پانچ دن سے جاری دھرنے کو سانحہ کوچہ رسالدار کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر موخر کرنے کے بعد 800 سے زائد ایڈ ہاک ڈاکٹرز نے جوق در جوق دھماکے کے فوری بعد ایل آر ایچ پہنچے اور امدادی کارروائیوں خون کے عطیات اور زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد فراہم کی

پشاور (جہانزیب راشد)ایڈہاک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جاوید نے تمام ایڈ ہاک ڈاکٹرز کی گزشتہ روز پانچ دن سے جاری دھرنے کو سانحہ کوچہ رسالدار کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر موخر کرنے کے بعد 800 سے زائد ایڈ ہاک ڈاکٹرز نے جوق در جوق دھماکے کے فوری بعد ایل آر ایچ پہنچے اور امدادی کارروائیوں خون کے عطیات اور زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد فراہم کی ۔ایڈہاک ڈاکٹرز کی جنرل کونسل سمیت ایڈہاک ڈاکٹرز کیجانب سے فوری طور پر 500 سے زائد ڈاکٹرز نے خون کے عطیات دیئے ۔ مزید خون کے عطیات کیلئے ایڈہاک ڈاکٹرز کی سوشل میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پر پیغامات کے زریعے عطیات کیلئے اعلانات کروائے ۔ ایڈہاک ڈاکٹرز کے تمام ڈاکٹرز نے دھماکے کی اطلاع کے فوری بعد ہی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دھرنا موخر کیا اور پنڈال سے تمام ایڈہاک ڈاکٹرز فوری


طور پر ایل آر ایچ پہنچے اور امدادی سرگرمیوں میں پنا کردار ادا کیا۔ مزید ڈاکٹرز کی فوری طور پر دس ٹیمز تشکیل دی گئیں ۔ جنہوں نے اس سارے عمل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایڈہاک ڈاکٹرز کے ڈاکٹرز کل دھماکے کے بعد سے ابتک اسپتال میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سانحہ کوچہ رسالدار کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی و مغفرت لواحقین کے صبر کے لئے ایڈہاک ڈاکٹرز دعا گوہ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی گوہ ہیں۔####

====================================

==================

=================================

===============================

==============================

=================================

==========================