گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے غریب عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے جن کے حل کے لئے شبانہ روز کوشاں ہے

میرپورخاص(بیورورپورٹ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے غریب عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے جن کے حل کے لئے شبانہ روز کوشاں ہے وہ پی ٹی آئی کی سندھ بچاؤ ریلی میں شرکت سے قبل ملک ہاؤس میرپورخاص کے مختصر دورے کے موقع پر شہر کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک راجہ عبدالحق اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں اور عمائدین شہر سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلامت میمن، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ،

سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی آفتاب حسین قریشی، انصاف ویلفیئرونگ کے سابق رہنماء ملک عبدالغفار، ملک عبدالستار، انصاف لائرز فورم کے رہنماء ملک وقار ایڈووکیٹ،خواتین ونگ کے رہنماء، تاجر رہنماء حاجی فقیر محمد میمن، سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور تاجر رہنما اور دیگر افسران موجود تھے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے جاری کر دہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے عوام الناس فائدہ اٹھا رہے ہیں ملک سے مہنگائی اور غربت کے خاتمے کے لئے

وزیر اعظم عمران خان کے جرائت مندانہ فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے دریں اثناء ملک ہاؤس پر گورنر سندھ کی آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا ملک راجہ عبدالحق کی جانب سے

گور نر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کو سندھ کا روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے ٭٭