نوجوان ذہانت, سخت محنت اور لگن سے کام کریں, کامیابی یقینی ملے گی -ڈاؤ یونیورسٹی جیسے طبی ادارے میں کریئر فیئر ہونا خوش آئند بات ہے, طارق اکرام

نوجوان ذہانت, سخت محنت اور لگن سے کام کریں, کامیابی یقینی ملے گی, طارق اکرام
والدین سمیت ضرورت مندوں کی جائز حاجات پوری کر کے دعائیں بھی لیں، طارق اکرام
ڈاؤ یونیورسٹی جیسے طبی ادارے میں کریئر فیئر ہونا خوش آئند بات ہے، طارق اکرام
کراچی ( ) کراچی سابق چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو طارق اکرام (ستارہ امتیاز) نے کہا ہے کہ جامعات سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو ذہانت کے ساتھ ساتھ سخت محنت اور لگن سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کرنا ہوگا تب ہی کامیابی ملے گی اس کے علاوہ والدہ سمیت کسی بھی ضرورت مند کی جائز مدد کے بعد ملنے والی دعا بھی آپ کی کامیابی کو سو فیصد یقینی بنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام کیریئر فیئر 2022 کی افتتاحی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرو وائس چانسلرز پروفیسر نصرت شاہ، پروفیسر زرناز واحد نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر فوزیہ پروین، پرو وائس چانسلر پروفیسر کرتار دوانی، رجسٹرار ڈاکٹر اشعر آفاق، ڈائریکٹر ایچ آر سید فرحان، ڈائریکٹر Oric پروفیسر کاشف شفیق، پرنسپل ڈاؤ کالج آف فارمیسی پروفیسر سنبل شمیم، ڈائریکٹر آئی بی ایچ ایم ڈاکٹر اظہار، ڈاکٹر صنم سومرو دیگر بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی طارق اکرام نے طلبہ پر زور دیا کہ محنت اور دیانت کے ساتھ جو ممکن ہے کر گزریں اور نتائج کے لئے صبر کا مظاہرہ کریں انشاءاللہ بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں آپ کے پاس تکلیف میں مبتلا افراد آتے ہیں، کوئی اور اس خوشی کا تصور نہیں کر سکتا ہے جو دکھ میں مبتلا شخص کی تکلیف ختم ہونے کے بعد اس کے چہرے پر آتی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کو اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہونا چاہیے

یہ ایک مکمل دباؤ میں رکھنے والی جاب ہے اس سے پہلے لوگوں کو تکلیف سے نکالیں، کسی بھی کام میں ” اکملیت پسندی” کی ضرورت نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر زرناز نے کہا کہ ان کا مقصد نوجوانوں عملی زندگی میں آغاز کرنے میں مدد دینا ہے۔ دو روزہ کیریئر فیئر کی یہ تقریب

نوجوانوں کے لیے ممدو معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تقریب کے دوسرے روز کراچی بھر کی جامعات کے طالب علم اس کیریئر فیئر میں شرکت کر سکیں گے۔ قبل ازیں طارق اکرام نے ربن کاٹ کر فیئر کا رسمی افتتاح کیا۔ آخر میں فارما کمپنیوں کے عہدیداران سمیت مہمان خصوصی اور آرگنائزرز میں شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جبکہ اختتام پر کامران بلگرامی نے مہمانوں کو اظہار تشکر پیش کیا۔