جامعہ کراچی کی خبریں

*جامعہ کراچی: شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سیمینار ونمائش 03 مارچ کو ہوگی*

شعبہ تعلیم جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار ونمائش بعنوان: ”سوشل ایکشن پروجیکٹ“ بروز جمعرات 03 مارچ2022 ء کو صبح 10:00 تادوپہر 2:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر معروف بن رؤف کے مطابق مذکورہ سیمینار ونمائش کا مقصد طلبہ میں انٹرپرینیورشپ کے رجحان میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ ملازمت کے حصول کے کوشاں رہنے والوں میں شامل ہونے کے بجائے ملازمت دینے والوں میں شامل ہوسکیں۔

*جامعہ کراچی: ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس اورایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع*

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے)،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس (اے ڈی سی)اورامپرومنٹ ڈویژن برائے بی اے،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں یکم اپریل 2022 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

رجسٹریشن فارم 5000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ مضمون اور فیکلٹی کی تبدیلی کے لئے ان ہی تاریخوں میں 1500 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

*جامعہ کراچی: بی اے ریگولر سال اول سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان*

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے ریگولر سال اول سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق 4453 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے،1544 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 2909 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 34.67 فیصدرہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*جامعہ کراچی: ایل ایل بی سال اول سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان*

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایل ایل بی سال اول سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔نتائج کے مطابق 456 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے،316 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 140 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب 69.3 فیصدرہا۔

*جامعہ کراچی: جعلی مارکس شیٹ جمع کرانے کی بناء پر دوطلبہ کے داخلے منسوخ*

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر مارننگ پروگرام داخلے برائے سال2022 کے دوطلبہ کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئیں جس کی بناء پر ان کے داخلے فی الفور منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

جن طلبہ کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں ان میں مارننگ پروگرام کے شعبہ کیمیاء کی بی ایس فرسٹ ایئر کی طالبہ تحریم منہاس بنت منہاس فارم نمبر527762 اور شعبہ تعلیم کے بی ایس فرسٹ ایئر کے سید مصطفی علی ولد اکبر علی فارم نمبر539880 شامل ہیں۔