اٹک شہر سے بہت اہم اور بہت سی خبریں۔

اٹک شہر سے بہت اہم اور بہت سی خبریں۔
======================
اٹک (مہتاب منیرخان سے )صوبے بھر کے ملازمےن کا صبر جواب دے چکا پنجاب حکومت فوری طور پر 15فےصد تنخواہوں مےں اضافہ کر ے ہو ش ربا مہنگائی نے ملا زمےن کا جےنا مشکل کر دےا ہے اگر پنجاب حکومت نے فوری طورپر صوبائی ملازمےن کی تنخواہوں مےں 15فےصد کا نو ٹی فےکشن جاری نہ کےا تو 8مارچ کو لا ہور مےں صوبے بھر کے لا کھو ں ملا زمےن وزےر اعلی ہاﺅس کا گھےرا ﺅ کر ےں گے اور اپنے مطالبات پو رے ہو نے تک اپنا احتجاج جا ری رکھےں گے ان خیالا ت کا اظہا ر مر کزی صدر پرا ئمری ،اےلیمینٹری ٹےچر ز اےسوسی اےشن وقا ص خان نے مختلف سرکاری محکموں کے ملا زمےن کے وفود سے بات چےت کر تے ہو ئے کےا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ملا زمےن کے ساتھ سو تےلی ما ں والی سلو ک کر رہی ہے جسے اب پنجاب بھر کے ملا زمےن کسی صورت برداشت نہےں کر ےں گے پنجاب حکومت فوری طور پر ملازمےن کی تنخواہوں مےں وفاق طرز پر فوری طور پر اضافہ کر ے اگر پنجاب حکومت نے کسی بھی قسم کا تا خےری حربہ اختےار کےا تو 8مارچ کو لا کھو ں ملا زمےن وزےر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے دفتر کا اپنے مطالبات پورا ہو نے تک گھےراﺅ کر ےں گے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے) معروف ماہر ِ تعلیم ڈاکٹر خالد محمود نے چیئرمین بور ڈ آف انٹرمیڈ یٹ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا چارج سنبھال لیا ہے انہوں نے ایک ملا قا ت میں کہا کہ اوپن ڈو ر پالیسی کے تحت میرے دروازے ہر خاص و عا م کے لئے کھلے رہیں گے۔

اٹک(مہتاب منیرخان سے )تحریک انصا ف کی حکو مت کے بعض نا اہل وزیرو ں اور مشیروں نے ہر ادارے کو تبا ہ اور عوا م کوذلیل اور رسوا کرنے کی پالیسیا ں لا گو کر کے وزیر اعظم عمرا ن خان کے منشو ر کی نفی کرتے ہوئے ایسی پالیسیا ں لا گو کرنا شرو ع کی ہو ئی ہیں جن سے شہری تحریک انصا ف کی حکو مت کے خلا ف صدا ئے احتجا ج بلند کرنے پر مجبو ر ہو چکے ہیں اسی طرح کی ایک پالیسی وزا رت موا صلا ت حکومت پنجاب کی جانب سے جا ری کی گئی ہے جس میں پاکستان پوسٹ جہاں ویسٹرن یونین، سیونگ اکاونٹ اور پینشنرز کی سہولیات نیک شگون تھی تاہم حکومت نے پاکستان پوسٹ سے یہ بھی ختم کرکے عوام دشمن پالیسی پر اتر آئی ہے اور ریلیف کے بجائے ذلیل و خوار کرنے میں کوئی کسر ہاتھ سے جانے نہیں دیتی پاکستان پوسٹ جو کہ پاکستان کا ایک اہم اور بہت بڑا ادارہ ہے اورحکومت کو کروڑوں روپے کا منافع بخش ادا رہ ہے اور اپنی خدمات احسن طریقے سے سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے ویسٹرن یونین، سیونگ اکاونٹ اور پینشنرز سہولیات جو کہ شہروں کے ساتھ ساتھ بلخصوص علاقہ جات میں عوام کے لئے سہولیات میسر تھی مگر حکومت پاکستان نے پاکستان پوسٹ سے ویسٹرن یونین، سیونگ اکاونٹ اور پینشنرز ختم کرکے عوام کو ان سہولیات سے بھی محروم کر دیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشان کا سامنا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، صدر پاکستان، وزیراعظم، وفاقی وزیر پاکستان پوسٹ مراد سعید سے اپیل کی ہے کہ ویسٹر ن یونین، سیونگ اکاوٹ اور پینشنرز کی سہولیات پاکستان پوسٹ میں فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ عوام پہلے کی طرح ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے)ڈی پی او را نا شعیب محمود کی سربرا ہی میں اٹک پو لیس سما جی خدما ت کی سرانجام دہی میں بھی شہریو ں میں اپنا اعتماد بحا ل کر چکی ہے انسا ن دوست ڈی پی او کی ہدا یا ت کے نتیجہ میں دوران گشت انچا رج پو لیس چو کی ہٹیا ں اے ایس آئی شبیر احمد کو 14 سالہ معصو م بچہ ملا جو اکیلا تھا اور کافی دیر سے کھڑا تھا جس پر وہ اسے پولیس چوکی پر لے آئے اور اسکو دلاسا دیتے ہوئے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ناراض ہو کر اپنے گھر سے نکلا اور یہاں آ گیا موجودہ حالات کے پیش نظر فوری اسکے والد ضیاءالدین کو ٹریس کر کے فقیر آباد سے بلوا کر معصوم بچے کو اسکے حوالے کر دیا گیا اٹک پو لیس کے ترجما ن نے شہریو ں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھتے ہوئے انکو اخلاقی و معاشرتی جرائم کے بارے میں بھی آگاہی دیں تا کہ مستقبل میں کسی بھی اندوہناک حادثے سے بچا جا سکے والدنے انچارج پولیس چوکی اے ایس آئی شبیر احمد اور اٹک پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ا ٹک ( مہتاب منیرخان سے ) گلا کا ٹ کر بے دردی سے قتل کرنے والے سفا ک قا تل نوازش اعوان ولد گلزار اعوان سکنہ جھنگ باہتر کو جس سے انچارج ایچ آئی یو سرکل فتح جنگ سب انسپکٹر احمد نواز ملک نے دوران تفتیش مقدمہ قتل میں جس میں وہ گرفتار ہے سے آلہ قتل چھری برآمد کر کے ملزم کے خلاف مزیدمقدمہ درج کر لیاملزم نے گزشتہ سال عامر شہزاد ولد امانت سکنہ داخلی جھنگ باہتر کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھااور فرار ہو گیا تھا جسکو اب باہتر پولیس نے گرفتار کیاہے ۔

اٹک (مہتاب منیرخان سے) ڈی پی او رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایت پر جان لیوا کھیل پتنگ با زی اور منشیا ت کے خلا ف چلا ئی گئی مہم کے دورا ن اے ایس آئی تھا نہ سٹی حسن ابدال محمد عمران نے پتنگ فروش عبدالرحمان ولد محابت خان سکنہ ٹیکسلاسے 50 پتنگیں اور4 دھاتی ڈوریں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ انچارج پولیس چوکی ہٹیاں اے ایس آئی حافظ محمد شیبر نے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد سرور ولد وراثت خان سکنہ سیدھن حضرو سے 3265 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے اہل علاقہ نے حضرو پولیس کی اس کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا ۔


ا ٹک (مہتاب منیرخان سے )نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اب اس حکومت کو جانا ہو گا لانگ مارچ کا میاب نا اہل حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار پاکستان امید وار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون سردار عرفان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ عوام کی آواز بن چکا ہے نا اہل حکمرانوں سے نجات صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی آواز ہے پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کا فیصلہ قوم کی امنگوںکے عین مطابق کیا ہے انھوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق حکمران زیادہ دیر تک ملک پر مسلط رہے تو پاکستان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ میں لانگ مارچ کے حوالے سے سب سے بڑا جلوس اسلام آباد پہنچے گا لانگ مارچ میں کسی قسم کی روکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی پیپلز پارٹی اقتدار کے لئے نہیں ملک بچانے اور عوام کے حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے استحکام اور بقا کے لیے لانگ مارچ کر رہی ہے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں نااہل حکمرانو ں سے نجات وقت کی اہم ضرورت ہے پیلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے لانگ مارچ کو بھرپور طریقے سے کامیاب کریں گیں ۔