ڈیوڈ ویزے لاہوریوں کے ہیرو بن گئے ۔ لاہور میں اہم شاہراہوں اور انڈر پاس کا نام ان سے منسوب کرنے کا مطالبہ

ڈیوڈ ویزے لاہوریوں کے ہیرو بن گئے ۔ لاہور میں اہم شاہراہوں اور انڈر پاس کا نام ان سے منسوب کرنے کا مطالبہ۔ ڈیوڈ ویزے نے پی ایس ایل کے انتہائی اہم اور فیصلہ کن میچ میں شاندار اور یادگار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے لاہور قلندر کو پہلی مرتبہ چیمپئن بننے میں کلیدی کردار ادا کیا جس پر وہ لاہوریوں کے ہیرو بن گئے انہوں نے لاہور قلندر کے مداحوں کے دل جیت لئے ان کے بلند و بانگ چھکے شاندار دھواں دھار بیٹنگ اور بہترین بولنگ اور فیلڈنگ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی