پہلا کوالیفائر: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 7 کے پہلے کوالیفائر کےلیے شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان میدان میں اترے ۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری آج کی بیٹنگ تھوڑی مضبوط ہے ، اوور آل اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو میچ جیت جائیں گے۔

محمد رضوان نےا س موقع پر کہاکہ پریشر والے میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤں ہوتا ہے،ہماری بیٹنگ اور بولنگ اچھی ہے، فیلڈنگ بھی اچھی ہوجائے گی ۔

اُن کا کہنا تھاکہ جو اچھی کرکٹ کھیلے گا وہی جیتے گا ، کوشش ہوتی ہے حریف ٹیم کی غلطیوں سے فائدہ اٹھائیں۔