انوشکا اور ویرات کی شُوٹنگ سے تصاویر منظرِ عام پر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ شُوٹ کی تصاویر منظرِ عام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ویرات کوہلی اور اپنی جاندار اداکاری سے کم وقت میں بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار کی جانے والی انوشکا شرما ایک نئے پراجیکٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ دونوں معروف شخصیات کو بدھ کے روز ایک ساتھ اس پراجیکٹ کی شُوٹنگ کرتے دیکھا گیا۔

ویرات کی سامنے آنے والی تصاویر میں انہیں ایک سفید شرٹ میں فون کال اٹینڈ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، یہی نہیں بلکہ ویرات نے نیلی پگڑی بھی پہن رکھی تھی۔