دنیا میں موجودہ بڑھتی ابادی میں بگڑی ماحولیاتی صورتحال سے صرف ایک ہی صورت سے بچا جا سکتا ہے. ہر انسان اپنے اپنے حصے کے ایک درخت کی صورت میں ایک قدرتی آکسیجن پیدا کرنے کے لیئے ایک پودا لگائے پھر زمیواری کے ساتھ اسکو درخت بننے تک حفاظت کرے


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===) دنیا میں موجودہ بڑھتی ابادی میں بگڑی ماحولیاتی صورتحال سے صرف ایک ہی صورت سے بچا جا سکتا ہے. ہر انسان اپنے اپنے حصے کے ایک درخت کی صورت میں ایک قدرتی آکسیجن پیدا کرنے کے لیئے ایک پودا لگائے پھر زمیواری کے ساتھ اسکو درخت بننے تک حفاظت کرے.ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے پولیس لائن میرپورخاص میں پودہ لگا کر ضلعی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودا” پینڈمک” کورونا امیکرون” وائرس اور مستقبل میں دنیا جہاں دیگر وائرس کی زد میں آسکتی ہے وہاں صفائی ستھرائی حفاظتی تدابیر پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ درخت سے تازہ آکسیجن حاصل کرکے ماحول کو تبدیل کرنے میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ایس ایس پی نے متعلقہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز سمیت تمام پولیس اھلکاروں کو ہدایت کی کہ ہر افسر اھلکار دو دو پودے لگائے گا.انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر گھر گلی محلے میں نوجوان بزرگ درخت، پھول لگائیں اور ماحول کو تر و تازہ کردیں ٭٭
==================================

میرپودخاص ایس ایس پی میرپور خاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری میرپورخاص پویس لائن میرپور خاص میں پودا لگا کر ضلعی میں شجرکاری مہم کا افتتاح کہا