دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے، ڈاکٹر کے لئے جذبہ ہمدردی اور اچھا انسان ہونا بے حد ضروری ہے،


میرپورخاص == تحسین احمد خان === دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت بچانے کے مترادف ہے، ڈاکٹر کے لئے جذبہ ہمدردی اور اچھا انسان ہونا بے حد ضروری ہے، اس امر کا اظہار منیجنگ ٹرسٹی وپرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد،ایڈیشنل کمشنرڈاکٹر علی نواربھوت،ایس ایس پی کیپٹن(ر)اسد علی چوہدری،ڈائریکٹراطلاعات حزب اللہ میمن،نے محمد میڈیکل کالج میرپورخاص کے مسزسیدہ رضیہ سید علی محمد میموریل آڈیٹوریم میں محمدمیڈیکل کالج کے 24ویں اورمحمدڈینٹل کالج کے تیسرے بیچ کی ڈے ون،وائٹ کوٹ سیرمنی سے نے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے وائس پرنسپل پروفیسر شمس العارفین خان، پروفیسراعجازعلی میمن،پروفیسرحبیب الرحمن چوہان، پروفیسرعبدالقدیر،ڈاکٹر صبا فاطمہ، ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹرندیم اقبال اوردیگرنے بھی خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ ڈے ون میں شریک طلبہ و طالبات خوش نصیب ہیں جو اپنی عملی زندگی کا آغازعالمی شہرت یافتہ معیاری تعلیمی ادارے محمد میڈیکل کالج میں حصول شعبہ طب سے کر رہے ہیں کیونکہ یہ پیغمبری پیشہ ہے، جب انسان ڈاکٹر یا طبیب بنتا ہے ا س کے سامنے جنت اور جہنم کے راستے ہوتے ہیں، جسے وہ اپنے عمل اور اخلاص سے منتخب کرتا ہے، اچھے ڈاکٹر کیلئے ا حسن اخلاق کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کردار سازی بھی ضروری ہے، جو کتابوں سے نہیں بلکہ عملی تربیت اور یقین محکم سے نصیب ہوتی ہے، انہوں نے کہا پڑھنے کیلئے تو زندگی کے ہر شعبہ کی بے شمار کتابیں،جزل،ٹیب اور گوگل سمیت بہت ذرائع موجود ہیں مگر استاد کے توسط سے حاصل کردہ علوم ہی کے ذریعے انسان ترقی وکامرانیوں کی بلندیوں کو چھوتاہے اور اگر صرف کتابوں سے ہدایت وروشنی مل سکتی تو عملی تربیت کیلئے پیغمبر نہ بھیجے جاتے،کیونکہ ہر الہامی کتاب کے ساتھ انسان کی عملی تربیت کیلئے اللہ عزوجل نے پیغمبرکو بھیجا، انہوں نے کہا ہرص اور حسد کی ممانیت ہے مگر حصول علم کیلئے آپ جتنا حسد کرینگے اتنا ہی ترقی کے منازل طے کرسکیں گے، انہوں نے کہا محبت کے میٹھے دو بول مریض کو وہ قلبی سکون مہیا کرتے ہیں جو قیمتی سے قیمتی دوائی نہیں کر سکتی اور ڈاکٹر کے رویے اور اخلاص سے مریض کے آدھے مرض میں افاقہ ہو جاتا ہے، انہوں نے طلبہ سے کہا آپ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں،یہاں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے بھرپور مواقع میسر ہونگے،ڈے ون کی تقریب میں طلبہ و طالبات کووائٹ کوٹ پہنا کر سچائی کے ساتھ حصول علم،ایمانداری،اپنے وطن عزیزسے محبت اور مریضوں سے ہمدردی اور پیشے کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھوایا گیا،آغاز میں روٹری کلب آف میرپورخاص ڈاکٹر علی محمد ٹاؤن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد وجملہ اراکین،سینئر طلبہ،فیکلٹی نے کالج میں داخل ہونیوالے طلبہ کا استقبال کرکے خوش آمدید کہا، ڈے ون کی تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین، اساتذہ اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی٭٭