ڈپٹی کمشنر کی یقین دھانی کے باجود حمید پورہ کالونی میں نکاسی آب کے مسائل حل نہیں ہو سکے

میرپورخاص == تحسین احمد خان === ڈپٹی کمشنر کی یقین دھانی کے باجود حمید پورہ کالونی میں نکاسی آب کے مسائل حل نہیں ہو سکے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر عدنان خرم راجپوت اور دیگر وکلاء نے کچھ دن قبل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن سے شہر میں موجود مسائل خصوصا حمیدپورہ کالونی میں نکاسی آب کے نظام کی تباہی اور اس سے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھا۔جس پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن نے آئے وکلا کے وفد کو مزکورہ مسائل کے سدباب کا یقین دلایا تھا۔تاہم ڈپٹی کمشنر کے علم میں لائے گئے مسائل تاحال جوں کہ توں ہیں۔ جن کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حمید پورہ کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کے نظام کی بحالی کے لئے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ لائے گئے تھے جو سیوریج کے لئے تو استعمال نہ ہوسکے۔البتہ علاقہ مکینوں کی آمد و رفت میں دشواری کا سبب بنے ہوئے ہیں۔اسکے علاوہ حمید پورہ کالونی کے سامنے سے گزرنے والی شہر کی مین عمرکوٹ شاہراہ پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں اس روڈ پر حادثات کو کنٹرول کرنے کے لئے ریفلیکٹر اسپیڈ بریکر بنائے جائیں ٭٭