حیدر آباد پولیس نے سی آئی اے پولیس میرپورخاص کی مدد سے سیال کالونی میں چھاپہ مارکر چوری، ڈکیتی، اور دیگر وارداتوں میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر کے ایک شہزور گاڑی، تین عدد موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بر آمد کئے ہیں

میرپورخاص ==تحسین احمد خان ===) حیدر آباد پولیس نے سی آئی اے پولیس میرپورخاص کی مدد سے سیال کالونی میں چھاپہ مارکر چوری، ڈکیتی، اور دیگر وارداتوں میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کر کے ایک شہزور گاڑی، تین عدد موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بر آمد کئے ہیں تفصیلات کے مطابق ہوسڑی حیدرآباد پولیس کے ڈی ایس پی فاروق کی سربراہی میں حیدرآباد کی حدود میں ڈکیتی اور دیگر جراٰئم میں ملوث گینگ کی میرپورخاص میں موجودگی کی اطلاع کے بعد لطیف ٹاؤن، سیال کالونی، پاک کالونی سمیت مختلف علائقوں میں چھاپے مارے بعد میں حیدرآباد پولیس نے سی آئی اے پولیس میرپورخاص کی مدد سے سیال کالونی میں چھاپہ مارکر امتیاز ولد ڈبو کوکھر، ھاشم ولد ولی محمد خاصخیلی، غلام مصطفیٰ ولد ولی محمد خاصخیلی، امیر علی ولد وریام خاصخیلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک شہزور گاڑی، ایک 125 موٹر سائکل سمیت تین موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بر آمد کرکے ملزمان کو اپنے ساتھ ہوسڑی حیدر آباد لے گئے ہیں ٭٭