جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والہ بزرگ باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا

میرپورخاص == تحسین ۔ احمد خان === جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والہ بزرگ باپ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا تفصیلات کے مطابق دس روز قبل میرپورخاص کے علاقے بابو شاھ گوٹھ روڈ سے منسلک صوفی ٹاؤن کے رہائشی 55 سالہ کرشن ولد کوکار کو میگھواڑ کو اس کے بیٹے آسن نے جائیداد کے تنازعے پرفائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے تلسی کی فریاد پرملزم آسن میگھواڑ کے خلاف اقدام قتل زیر دفعات 324 کے تحت مقدمہ مہران تھانے میں درج کیا گیا تھا ٭٭