میرپورخاص کے سینئر صحافی فلک شیر کی والدہ کا گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال ہو گیا

میرپورخاص== تحسین احمد خان === میرپورخاص کے سینئر صحافی فلک شیر کی والدہ کا گزشتہ روز قضائے الہی سے انتقال ہو گیا مرحومہ کی نماز جنازہ حیدر ی امام بارگاہ مسجد سٹلائٹ ٹاؤن میں ادا کی گئی جبکہ تدفین بھانسنگھ آباد قبرستان میں ہو ئی مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین میں بڑی تعداد میں صحافیوں، راشد سلیم، نظیر پہنور، شوکت پہنور، شاہد کیہر، واحد حسین پہلوانی، عاطف بلوچ عزیز خان یوسف زئی، سجاد رند، جاوید افضل، ملک عبدالجبار، محمد صالح اوٹھو، ہاشم شر، وارث خان خاصخیلی، کامل کاظمی، عبدالرحمن رند، عزیز ساگر شر سمیت وکلاء ڈاکٹرز، سیا سی سماجی رہنماؤ ں اور عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ٭٭