ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر نے کہا ہے کہ بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعے فراہم کرنے سے ان میں نکھار آتا ہے، اسکولوں کے علاوہ والدین بھی گھروں میں اپنے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیاں فراہم کریں،

میرپورخاص== تحسین احمد خان. ===ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر نے کہا ہے کہ بچوں کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقعے فراہم کرنے سے ان میں نکھار آتا ہے، اسکولوں کے علاوہ والدین بھی گھروں میں اپنے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیاں فراہم کریں، آج کی تقریب میں بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ مستحق افراد کی مدد بھی کی جا سکے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے سٹی اسکول میں منعقدہ اوپن ڈے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسکول کی پرنسپل ام البنین عابد، اسکول کے اساتذہ، زیر تعلیم بچے اور ان کے والدین بڑی تعداد میں موجود تھے انھوں نے مذید کہا کہ آج کے اوپن ڈے میں بچوں میں خوداعتمادی دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ہے اور اس خود اعتمادی سے ان کے سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا آج کے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اس لئے ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی تاکہ یہ مستقبل میں ملک و قوم کی باگ ڈور بہتر انداز میں سنبھال سکیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر سکیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل ام البنین عابد نے کہا کہ اوپن ڈے منانے کا مقصد بچوں میں معلومات فراہم کرنا ہے آج کے اوپن ڈے میں مختلف ممالک میں استعمال کی جانے والی کھانے کی اشیا کے اسٹال لگائے گئے ہیں اور ہم نے اسکول کے بچوں کے چار گروپ بنائے ہیں اوپن ڈے میں اچھی کارکردگی دیکھانے والے گروپ کو پوزیشن دی جائیں گی اور اسٹالوں سے ہونے والی آمدنی چیرٹی ادارے کو دی جائیگی تاکہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے اوپن ڈے کے موقع پر اسکول کے بچوں نے پاکستانی اور مختلف ممالک کی موسیقی پر ٹیبلوز پیش کئے اور حاضرین سے داد حاصل کی اوپن ڈے میں اساتذہ، اسکول میں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اوپن ڈے کی تقریب میں اسکول کے بچوں نے ایفل ٹاور، دنیا کے مشہور پل اور دیگر ماڈلز بنائے جسے حاضرین نے خصوصی دلچسپی لی اور بچوں کی کاوشوں کو بے حد سراہا٭٭