نجی نیوز چینل کی بندش کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

میرپورخاص== تحسین احمد خان === نجی نیوز چینل کی بندش کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پریس کلب میرپورخاص کے زیر اہتمام پیمرا کی جانب سے نجی نیوز چینل کی بندش کے خلاف صدر نذیر پہنور اور دیگر عہدیداروں کی جانب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا میرپورخاص پریس کلب کی جانب سے صدر نذیر پہنور کی قیادت میں کئے جانے والے احتجاج میں شامل صحافیوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نیوز ون اور اظہار رائے کی بندش کے خلاف نعرے درج تھے اور صحافی پیمرا کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے اس موقع پر صدر پریس کلب نذیر پہنور اور سینئر صحافی سلیم آزاد اور دیگر کا کہنا تھا کہ دھوس دھمکیوں سے اظہار رائے کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا نجی نیوز چینل نے ہمیشہ سچ دکھایا ہے جسے اس بات کی سزا دی جارہی ہے اور وفاقی حکومت اسے انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے صحافیوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اظہار رائے پر عائد غیر اعلانیہ پابندی کو فوری ہٹایا جائے اور نجی نیوز چینل کو آن ایئر کیا جائے تاکہ صحافیوں میں پھیلی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے٭٭