ڈپٹی کمشنر کے علم میں لائے گئے مسائل تاحال جوں کہ توں ہیں جن کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حمید پورہ کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کے رکے نظام کی بحالی کے لئے پائپ لائے گئے تھے جو سیوریج کے لئے تو استعمال نہ ہوسکے

میرپورخاص(این این آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر عدنان خرم راجپوت اور دیگر وکلاء نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت میمن سے شہر میں موجود مسائل خصوصا حمیدپورہ کالونی میں نکاسی آب کے نظام کی تباہی اور اس سے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا تھاجس پر ڈپٹی کمشنر نے آئے وکلا کے وفد کو مزکورہ مسائل کے سدباب کا یقین دلایا تھاتاہم ڈپٹی کمشنر کے علم میں لائے گئے مسائل تاحال جوں کہ توں ہیں جن کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حمید پورہ کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کے رکے نظام کی بحالی کے لئے پائپ لائے گئے تھے جو سیوریج کے لئے تو استعمال نہ ہوسکے البتہ علاقہ مکینوں کی آمد و رفت میں دشواری کا سبب بنے ہوئے ہیں اسکے علاوہ حمید پورہ کالونی کے سامنے سے گزرنے والی شہر کی معروف شاہراہ رنگ روڈ پر ہیوی ٹریفک کی تیزرفتاری کے باعث حادٹات معمول بن چکے ہیں جسکے لئے اس شاہراہ پر آبادی کے آگے فوری طور پر سیفٹی روڈ اسٹڈ ریفلیکٹر بریکر لگائے جائیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے٭٭