قصور شہر کی خبر-ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈالہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ڈرائیور موقع پر جاں بحق- ھاتھ پاؤں بندھی اور گولیاں لگی نوجوان سکول ٹیچر کی لاش برآمد


قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصور کے نواحی علاقے ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈالہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا ڈرائیور موقع پر جاں بحق۔چیچہ وطنی ساہیوال کا رہائشی پینتیس سالہ علی احمد لوڈ ر ڈالہ لیکر چیچہ وطنی سے لاہور کو جارہا تھاکہ ملتان روڈ خطرناک موڑ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث ڈالہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجہ میں ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی ہے۔
======================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) نواحی علاقہ ایشری سنگھ والا کے قریبی بانس کی فصل سے ھاتھ پاؤں بندھی اور گولیاں لگی نوجوان سکول ٹیچر کی لاش برآمد،ڈی پی او قصور کی ہدایت پر پولیس کی ہر زاویے تفتیش کی جارہی ہے عبدالرشید نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میرا بتیس سالہ بیٹا امتیاز احمدجو کہ روہڑی والا میں سکول ٹیچر ہے کل سے گھر سے یہ کہہ کر نکلا ہے کہ اپنے دوست شاہد کو ملنے جارہا ہوں جو رات بارہ بجے تک واپس نہیں آیا اور نمبر بھی جارہا ہے اطلاع پاکر پولیس نے وارثان کے ہمراہ تلاش کی تو مقتول کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ایشری سنگھ والا کے قریب بانسوں کی فصل سے ملی۔ کچھ دنوں بعد مقتول کی شادی طے تھی۔مقتول انتہائی شریف النفس، کم گو اور زیادہ تر وقت گھر میں ہی گزارتا تھا۔ ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے ہر زاویے سے تفتیش شروع کردی ہے۔

=====================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور اور نواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو نقدی،موبائل فون،مال مویشی،واٹر پمپ و دیگر سامان سے محروم کردیا۔ یاسر نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں اطلاع دی ہے کہ روسہ ٹبہ کے علاقے میری حویلی مال مویشیاں سے نامعلوم چور ایک بھینس،دوگائے،ایک کٹا اور دوبچھڑے کل مالیت تقریباًپانچ سے چھ لاکھ روپے کی چوری کرکے لے گئے ہیں۔کوٹ بھیم کے کے رہائشی محمد سرور نے پولیس تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے زرعی رقبہ سے چارکس نامعلوم ایک عددد موٹر پچیس ہارس پاور اور تھری کور تار مالیت ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے رکشہ پر لوڈ کرکے چوری کرکے لے گئے ہیں۔بھسر پورہ کے رہائشی شکیل احمد نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری دوکان سے نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائینٹ پر چھبیس ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے ہیں۔ڈاکٹر اسفند یار نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کھار ا کے علاقے میں لگا لال پمپ نامعلوم چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

========================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)شہر کی اہم شاہرات پر ٹریفک جام رھنا معمول بن گیا ام شاہرات پر منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ضلعی انتظامیہ پھٹہ مافیا کے سامنے بے بس تفصیلات کیمطابق شہر قصور کی اہم سڑکات بلھے شاہ روڈ، ریلوے اسٹیشن روڈ، سرکلر روڈ کوٹ حلیم خان روڈ اور کوٹمراد خان، سہاری روڈ، چوک شفیع مصولیہ، بھسر پورہ روڈہ، کھارہ روڈ، کچہری چوک، کشمیر چوک، جناح روڈ سمیت اہم سڑکوں پر ٹریفک جام رہنا معمول بنتا جارہا ہے تیس فٹ چوڑی شاھرات بھی سکڑ کر سات سے آٹھ فٹ تک محدود ھوگئی ھیں میڈہا سروے کے مطابق اہم شاہرات پر تاجر حضرات سمیت ٹھیلہ لگانے والوں نے قبضہ جمارکھا ھے ھر دکاندار نے پانچ سے چھ فٹ تک سرکاری روڈ پر پھٹہ لگا کر قبضہ کررکھاھے اور جس جگہ پر دکان وغیرہ نا ھے وھاں پر ٹھیلہ لگانے والوں نے عارضی دکانیں بنا رکھی ہیں ٹریفک اہلکاران سمیت ضلعی افسران بھی ھڑتال کے ڈر سے تاجر حضرات سے روڈ خالی کروانے سے حیل و حجت سے کام لیتے ہیں جس کہ وجہ سے ٹریفک جام ھونے سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ھونا معمول بنتا جارھا ہے جس اس سلسلہ میں پولیس ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں۔نے کہا کہ کم۔نفری کے باوجود ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کی ھر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

=============================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ 2022 جاری‘ضلع بھر میں مقابلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن میں ضلعی سطح پر ہونیوالے مقابلہ جات کی ابتدا ضلع قصور سے ہو رہی ہے۔ضلع قصور میں ٹیلنٹ ہنٹ 2022 کے تمام مقابلہ جات 19 فروری بروز ہفتہ بمقام اسپورٹس اسٹیڈیم قصور میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ مقابلہ جات کی تمام کیٹیگریز میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 17 فروری ہے۔ ضلع کے رہائشی مرد و خواتین شرکت کیلئے اہلیت رکھتے ہیں۔ مصوری، دستکاری، گائیکی، نثر نگاری، کیلئے عمر کی حد 16سے40 سال تک ہے جبکہ تھیٹر اور ثقافتی رقص میں شرکت کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ تمام مقابلہ جات 75ویں جشن یوم پاکستان کے تھیم پر ہوں گے۔ گائیکی میں قومی نغمے، لوک گیت اور عارفانہ کلام شامل ہوں گے۔ ثقافتی رقص میں بھنگڑا، لڈی، گدا اور دیگر علاقائی ثقافتی رقص شامل ہوں گے۔ ثقافتی رقص اور تھیٹر کی کیٹیگریز میں کم از کم دو یا زائد افراد شرکت کر سکتے ہیں جبکہ دیگر کیٹیگریز میں شرکت انفرادی ہو گی۔ ابتدائی یا ضلعی سطح کے مقابلوں میں مصوری، دستکاری، نثر نگاری، گائیکی کیلئے پہلا انعام 20ہزار، دوسرا 15ہزار اور تیسرا 10ہزار روپے رکھا گیا ہے جبکہ لوک یا ثقافتی رقص اور تھیٹر کیلئے پہلا انعام 40ہزار، دوسرا 35ہزار اور تیسرا انعام 30ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ ڈویژن اور صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے انعامات الگ ہوں گے جن میں ضلعی مقابلوں کے صرف پوزیشن ہولڈرز شرکت کرسکیں گے۔

===============================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ‘اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں خرم حمید نے گزشتہ روز صبح و سویرے چونیاں کی سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کر کے سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی کو چیک کیا اور منڈی میں آنے والے خریداروں سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی حاضری اور منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ پھلوں اور سبزیوں کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

================================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے) قصورکے گردو نواح میں دو مختلف واقعات میں دو لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بوہے آصل چھانگا مانگا کے نزدیک ملزمان عدنان وغیرہ نے ظفر اقبال کی جواں سالہ ہمشیرہ کبریٰ بی بی کو اغواء کر لیا۔ بستی چراغشاہ قصور کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے اسلام کے 16/17 سالہ بیٹے سفیان کو اغواء کر لیا پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

==============================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر کالر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کامران نامی شخص نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی کہ ان کے گھر میں ڈاکوؤں نے وارد ات کی ہے پولیس موقع پر پہنچی تو کال بوگس ثابت ہوئی جس پر پولیس نے کالر کامران کو گرفتار مقدمہ درج کر لیا۔

=============================

قصور (میاں خلیل صدیق آرائیں سے)پولیس تھانہ تھہ شیخم نے بلیڈ پر جوا کھیلنے والے دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے سات کمار باز گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شیخم نے خفیہ اطلاع پر موضع جبو میل کے نزدیک چھا پہ مارا اور بلیڈ پر جوا کھیلے ہوئے سات ملزما ن عمران، عامر سلیم مشتاق وغیرہ کو گرفتار کر لیا جبکہ جنید، مشتاق، اور محسن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے داؤ پر لگی ہوئی 36000 روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔