میرپورخاص پریس کے ممبر اور سینئر صحافی عارف خلجی کی والدہ 86 سال کی عمر میں علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کراچی میں کی گئی

میرپورخاص رپورٹ تحسین احمدخان~
میرپورخاص پریس کے ممبر اور سینئر صحافی عارف خلجی کی والدہ 86 سال کی عمر میں علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین کراچی میں کی گئی عارف خلجی کی پریس کلب میں آمد پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی دعائے مغفرت میں پریس کلب کے نائب صدر اظہر جیلانی، خزانچی شاہد خاصخیلی، انفارمیشن سیکریٹری بلال محمود، امجد کاظمی، عزیزخان، شہزادخان، اعجاز بھٹی، بلال بھٹی، امجد خاصخیلی، طالب شر، محمد اشرف بابو، اسد چاکی، بختیار شاہ، جاوید افضل، نظام پنہور، مبشر لقمان، حسنین، اجلان دہلوی، محبت کپری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی***