جان بوجھ کر ملک میں گندم کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔ میاں منیرہانس

پاکستان پیپلز پارٹی گلف
28اپریل 2024
صدر مملکت آصف علی زرداری سے درخواست ہے کہ وہ سب سٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کر کے حل نکلوائیں۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف
لاہور( )پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میاں منیرہانس نے کہا ہے جان بوجھ کر ملک میں گندم کا بحران پیدا کیا جا رہا ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری سے درخواست ہے کہ وہ سب سٹیک ہولڈرز کو اکھٹا کر کے حل نکلوائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں انتشار نہیں،گڈ گورننس چاہتے ہیں۔ سازشی عنا صر کو ملک کو بند گلی میں نہیں لے جانے دینگے ،پیپلز پارٹی کھل کر سامنے کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سخت سے سخت فیصلے کریگی۔ ملک کی80فیصد آبادی کسان آج زیر عتاب ہے،اپنے بچوں کے منہ کا نوالہ چھین کر گندم پیدا کرنیوالے کی فصل کی اصل قیمت نہیں مل رہی،ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے کمشن قائم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسان کو بلیک میں کھاد اور غیر معیاری بیج ملتا ہے۔دوہرا معیار ہماری زراعت کو چاٹتا جا رہا ہے،آنیوالے وقت میں پیدا ہونیوالا فوڈ بحران کسی سے سنبھالا نہیں جائیگا۔