قصور اور نواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکل،رکشہ و دیگر ساما ن لوٹ کر موقع سے فرار

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور اور نواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،موٹر سائیکل،رکشہ و دیگر ساما ن لوٹ کر موقع سے فرار۔ندیم،حاجی اور محسن نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ بہادر پورہ سٹاپ کے قریب دوکس نے کن پٹی پر گن رکھ کر تینوں کر یرغمال بناکر،پینتیس ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اور طلائی زیورات لوٹ لیے ہیں۔ابوسفیان نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں چونیاں سے کھڈیاں کو جارہا تھاکہ دوکس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر زبردستی میری موٹر سائیکل اور نقدی رقم چھین لی ہے۔ضیاء نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ ایدھی سینٹر کے قریب دوکس مسلح ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر زبردستی بیس ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے غائب ہوگئے ہیں۔محمد جنید نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے گھر کے پاس کھڑا رکشہ نامعلوم چور لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصرو کاروائی ہے۔