قصور کے علاقے سلامت پورہ سے جواں سالہ لڑکی نقدی رقم اور طلائی زیورات سمیت اسلحہ کے زور پر اغواء۔پولیس نے چارکس نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)قصور کے علاقے سلامت پورہ سے جواں سالہ لڑکی نقدی رقم اور طلائی زیورات سمیت اسلحہ کے زور پر اغواء۔پولیس نے چارکس نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔سلامت پورہ کی رہائشی نسرین بی بی مسیح نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں ایک بیوہ خاتون ہوں اور بلدیہ میں ملازمت کرتی ہوں اور صبح جلدی ہی ڈیوٹی پر چلی گئی جب گھر واپس آئی تو محلہ داروں نے بتایا کہ ملزمان اللہ وسایا مسیح،راجومسیح،شکیل اور نزیر مسح میری پندہ،سولہ سالہ بیٹی (ش)کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے لے گئے ہیں اور اس کے ساتھ گھر سے پچاس ہزار وپے نقدی اور ایک تولہ طلائی زیورات بھی چوری کرکے لے گئے ہیں پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کاروائی ہے۔