اے ایس پی قصور رحمت اللہ کی تھانہ مصطفی آباد میں کھلی کچہری، عوام کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، چوری و ڈاکیتی کی وارداتوں کو جلد از جلد ٹریس کرکے مال مسروقہ مالکان کے حوالے کریں گے


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے) اے ایس پی قصور رحمت اللہ کی تھانہ مصطفی آباد میں کھلی کچہری، عوام کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، چوری و ڈاکیتی کی وارداتوں کو جلد از جلد ٹریس کرکے مال مسروقہ مالکان کے حوالے کریں گے، کھلی کچہری سے اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق اے ایس پی قصور رحمت اللہ کی تھانہ مصطفی آباد میں کھلی کچہری، کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ادریس چدھڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، کھلی کچہری میں صدر انجمن تاجران مصطفی آباد باؤ غلام رسول، سابقہ ناظم ملک عبدالستار، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، لیاقت نمبردار، تاشفین ٹیپو، رانا جمیل، کونسلرز شاکر گجر، ملک سلیم، چیئرمین پریس کلب بابا طارق مقبول، سنیئر نائب صدر سیٹھ محمد حسین کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، ممبران امن کمیٹی، نمبرداروں، تاجروں، صحافیوں، معززین علاقہ اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اے ایس پی رحمت اللہ نے عوام کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دھانی کروائی، اس موقع پر اے ایس پی قصور رحمت اللہ نے معززین علاقہ سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور معاشرے کو پر امن بنانے اور سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ہمیں آپ خفیہ اطلاع دیں ہم سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں گے، اے ایس پی قصور رحمت اللہ کھلی کچہری کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار حضرات پنجاب پولیس کیلئے اہمیت کے حامل ہیں، نمبردار حضرات سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب پولیس کا ساتھ دیں، نمبردار تھانے میں آکر عوام اور پولیس کی رہنمائی کریں، نمبردار جھوٹھے مقدمات کی روم تھام اور عوام کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی میں بھی پولیس کا ساتھ دیں، تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجروں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، معاشرے میں امن و امان کے قیام اور مسلکی اختلافات کے خاتمہ کیلئے امن کمیٹی کے ممبران کو ہر وقت چوکس رہنے کی ضرورت ہے، سابقہ ادوار میں مصطفی آباد کی امن کمیٹی کا کردار مثالی رہا ہے، نفری کی کمی کی وجہ سے پولیس کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے، اگر شریف شہری پولیس کا ساتھ دیں تو نفری کی کمی کے باوجود جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے، عوام کی خاموشی سماج دشمن عناصر کے حوصلہ بلند کرتی ہے، عوام پر امن زندگی گزارنے کیلئے سماج دشمن عناصر کی اطلاع دیں ہم ان کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کریں گے۔