جانوروں کو بھی نہ پلایا جاسکے وہ مضر صحت آلودہ پانی میر پورخاص کی عوام کو سپلائی کرنے پر پبلک ہیلتھ اور واٹر سپلائی کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

میر پور خاص == تحسین احمد خان===جانوروں کو بھی نہ پلایا جاسکے وہ مضر صحت آلودہ پانی میر پورخاص کی عوام کو سپلائی کرنے پر پبلک ہیلتھ اور واٹر سپلائی کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور اسکی سپلائی کیلئے مختلف اسکیموں کے نام پر کڑوروں روپے کا ملکی خزانے کو نقصان پہنچا نے اور کرپشن کرنے والے سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران کو بے نقاب کیا جائے،شہریوں کو سپلائی کیا جانے والے مضر صحت پانی کے استعمال سے اب تک ہزاروں افراد موذی اور جان لیوا امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں،شہریوں کو مضر صحت پانی سپلائی کرنے پر سندھ ھائی کورٹ سوموٹو ایکشن لے انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے سرکاری اور سیاسی افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل اور صدر شعبہ پبلک ایڈ کمیٹی عا صم شیخ نے میرپورخاص کی عوام کو سپلائی کئے جانے والے مضر صحت آلودہ پینے کے پانی پر جاری ہونی والی رپورٹ پر اپنے مشترکہ بیان میں کیاجماعت اسلامی میرپورخاص کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی واٹر سپلائی اسکیم کے تالابوں میں مرے ہوئے جانوروں کی موجودگی کی میڈیا رپورٹس منظر عام پر آچکی ہیں مگر سنجیدگی کے ساتھ اس پر آج تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کا نتیجہ ہے کہ ہے کہ آج بھی میرپورخاص کے لاکھوں شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں شرمناک امر یہ ہے کہ سندھ کے دیہی عوام اور جانور ایک ہی تالاب سے پانی پینے پر مجبور ہیں روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے پرگذشتہ چالیس سالوں سے اقتدار پر براجمان سندھ کے حکمران اپنی عوام کو پینے کا صاف پانی بھی نہ دے سکے جو کہ نااہلی اور نالائقی کی بدترین مثال ہے٭٭