بھارت میں باحجاب طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈاٹرز آف اسلام میرپورخاص کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا


میرپورخاص(بیورورپورٹ) بھارت میں باحجاب طلبہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈاٹرز آف اسلام میرپورخاص کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے مودی سرکار اور بھارتی ہندو غنڈؤں کی اسلام دشمنی اور باحجاب خواتین کو ہراساں کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی تفصیلات کے مطابق ڈاٹرز آف اسلام میرپورخاص کی جانب سے بھارت کے شہر کرناٹک میں ہندو غنڈوں کی جانب سے مسلمان باحجاب طلبہ مسکان کو ہراساں کرنے کے خلاف فاطمہ مری، ام زکوان اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے مقرین نے کہا کہ مودی سرکار کی اسلام دشمن پالیسی سے بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی تازہ مثال بھارت کے شہر کرناٹک میں مسلم طلبہ مسکان کے ساتھ بھارتی ہندو شدت پسند غنڈوں کا حجاب کرنے پر ہراساں کرنا ہے لیکن ہم اسلام کی بیٹی مسکان کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے کرناٹک کی فضا کو اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے سے معطر کر کے غنڈوں کو منہ توڑ جواب دے کر اسلام کے پرچم کو بلند کیا انھوں نے مودی سرکار کی اسلام دشمن پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے بھارت میں آباد مسلمانوں کو مذہبی آذادی دینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی غنڈوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی٭٭