محکمہ ریونیو کے افسران اور عملے نے بااثر قبضہ مافیا سے ملی بھگت کر کے ہماری زرعی زمین کے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===محکمہ ریونیو کے افسران اور عملے نے بااثر قبضہ مافیا سے ملی بھگت کر کے ہماری زرعی زمین کے ریکارڈ میں رد و بدل کر کے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں یہ بات میرپورخاص کے رہائشی فاروق احمد لغاری اور عبدالعزیز میمن نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھو ں نے مذید کہا کہ ہم نے تعلقہ حسین بخش مری کے دیھ 108 کے سروے نمبر 334 میں چا ایکڑ تین گھنٹے رانا خاندان سے خریدی تھی جس کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں لیکن بااثر قبضہ مافیا اختر گجر کی جانب سے مختیار کار تعلقہ حسین بخش مری انور علی ہنگورو اور اسسٹنٹ کمشنر کو رشوت دیکر سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کر دیا ہے اور ریونیو عملے نے مزکورہ سروے نمبر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے جعلی ریکارڈ بنا لیا ہے جو کہ ہمارے ساتھ سراسر ذیادتی ہے انھوں نے کہا کہ مختیار کار ہم سے ریکارڈ درست کرنے کیلئے 50 لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ تعلقہ حسین بخش مری کا ریونیو عملہ قبضہ مافیا سے ملا ہوا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو شہریوں کی ملکیت غیر محفوظ ہیں انھوں نے کہا کہ ہم عدالت سے کیس جیت چکے ہیں اور عدالت نے مختیارکار کی سرزنش بھی کی ہے انھو ں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ ریونیو افسران اور عملے کے خلاف کاروائی کی جائے دیگر صورت میں احتساب کرنے والے اداروں اور عدالت سے رجوع کیا جائے٭٭