کراچی میں پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کے ایما پر بدترین بربریت کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے کارکن اسلم شہید اور ٹنڈوالہیار میں خلیل الرحمٰن شہید کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام مارکیٹ چوک پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

میرپورخاص== تحسین احمد خان= == کراچی میں پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت کے ایما پر بدترین بربریت کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے کارکن اسلم شہید اور ٹنڈوالہیار میں خلیل الرحمٰن شہید کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان میرپور خاص ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام مارکیٹ چوک پر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکاء نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور وہ فلک شگاف نعرے لگاتے ہو? آئی جی سندھ پولیس کے تبادلے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کررہے تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ کل کراچی میں آئینی و قانونی طریقے سے اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے والے پرامن احتجاجی مظاہرین پر لشکر کشی کے نتیجے میں کارکن محمد اسلم کی شہادت اور خواتین و معصوم بچوں پر بدترین تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ظالمانہ اقدامات سے نام نہاد جمہوری جماعت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ٹنڈوالہیار میں خلیل الرحمٰن شہید کو احاطہ عدالت میں شہید کردیا گیا اور احتجاج کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا مہذب معاشرے میں ظلم و جبر کی ایسی مثال نہیں ملتی رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد نے کہا کہ مہاجروں نے قیام پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آج بانیان پاکستان کی اولادیں اپنے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے معصوم بچوں اور خواتین پر بدترین تشدد کا نوٹس لیا جائے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو مجبور نہ کیا جائے کہ ظالم کو اسی کی زبان میں جواب دینا ناگزیر ہوجائے ظلم و جبر کا یہ سلسلہ بانیان پاکستان کے لئے نیا نہیں 1992 سے آج تک نت نئی سازشوں کے ذریعے ہمیں دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش جاری ہے لیکن مہاجر دشمن قوتیں سن لیں کہ بانیان پاکستان کی اولادیں تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی متحد ہیں اور اپنے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شرکاء سے انچارج ایلڈرز ونگ عبد الرحمن آزاد نے بھی خطاب کیا مظاہرے میں ڈسٹرکٹ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، مرکزی جوائنٹ یو ایل ایف انصار احمد، تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او،ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی٭٭