جمہوریت کے دعوے داروں نے سیاسی کارکنوں پر لاٹھی اور گولی چلاکر بدنام زمانہ ہٹلر کی یاد تازہ کردی پورے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے پرامن مظاہرین پر ظالمانہ تشدد و ہلاکت کے ذمہ دار وزیراعلی سندھ ہیں


میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما آفتاب حسین قریشی،عبدالرزاق سومرو،اعجاز رندھاوا،توصیف ملک و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز وزیراعلی ہاؤس پر کالے بلدیاتی قانون کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے پر پولیس گردی کے نتیجے میں ایک سیاسی کارکن کی ہلاکت اور خواتین سمیت سینکڑوں کارکنوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جمہوریت کے دعوے داروں نے سیاسی کارکنوں پر لاٹھی اور گولی چلاکر بدنام زمانہ ہٹلر کی یاد تازہ کردی پورے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے پرامن مظاہرین پر ظالمانہ تشدد و ہلاکت کے ذمہ دار وزیراعلی سندھ ہیں ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ واقع کا سوموٹو ایکشن لیکر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور مظلوموں کی دادرسی کی جائے٭٭