یوسی میرمحمدخان آچن ٹالپر کے کلرک دیال چند نے دفتر میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اوردفتر میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کرت

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
اہلسنت والجماعت ضلع میرپورخا ص کے رہنما حافظ احتشام الحق،مولانا ظہیر احمد کرنالوی اور مولانا عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوسی میرمحمدخان آچن ٹالپر کے کلرک دیال چند نے دفتر میں رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اوردفتر میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا11ببجے آفس آتاہے 12بجے آفس کو تالا لگا کر چلا جاتا ہے اور اس نے لوگوں کو تنگ کر نے کے لئے انکے کاغذات گم کردیتا ہے لوگوں کو بار بار آفس کاچکر لگواتا ہے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر اور میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص سے مطالبہ کیا ہے ایسے راشی کلرک کو فوری طور پر ہٹایا جائے اورعوام کو انصاف فراہم کیا جائے٭٭