ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و چیئر مین ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی (ڈی وی ای سی) روشن علی مستوئی نے کہا ہے کے جب تک ہم اپنی نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت اوراپنا حق رائے دئی استعمال کرنے کے متعلق مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ترقی یافتہ ممالک سے مقابلا کرنا مشکل ہے

میرپورخاص == تحسین احمد خان ===ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و چیئر مین ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی (ڈی وی ای سی) روشن علی مستوئی نے کہا ہے کے جب تک ہم اپنی نوجوان نسل کو ووٹ کی اہمیت اوراپنا حق رائے دئی استعمال کرنے کے متعلق مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ترقی یافتہ ممالک سے مقابلا کرنا مشکل ہے اس امر کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر IIپریم چند، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ای ایس/ایچ ایس) چمن لال، نیشنل کو آرڈینیٹر (بی ایل ایل ایف) نجمہ شیخ، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر آرٹس فاؤنڈیشن شہزادو ملک، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر بانھ بیلی ایم بی کپری، زونل مینیجر (آئی آر) سلیم احمد کے ہمراہ 18سال اور ان سے زائد عمر نوجوانوں کے ووٹ ڈالنے اور اس کی اہمیت کی آگاہی کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کے جب تک ہم نوجوانوں کو مکمل آگاہی فراہم نہیں کریں گے تب تک ہماری آنے والی نسلیں ووٹ کا صحیح استعمال نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم اپنی مرضی کے نمائندے لا سکیں گے جو ہمارے علاقوں کی ترقی اور ہمارے مسائل حل کرنے کا سبب بنیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سیشن کا پہلا سیمینار گورنمنٹ ہائی اسکول بھانسنگھ آباد میں 29 جنوری 2022 صبح کو منعقد کیا جائے گا جس میں طلبہ کے علاوہ ڈسٹرکٹ ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی کے میمبران شرکت کریں گے جس میں تربیتی ورکشاپ بھی کرایا جائے گا ان کے علاوہ کالجوں اور یونیورسٹی میں بھی سیمینار منعقد کیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہائی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سیمینار کرانے کا مقصد نوجوانوں کو آنے والے بلدیاتی اور عام انتخابات سے قبل انہیں ووٹ ڈالنے اور اس کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان اپنے دیہاتوں اور شہروں میں جا کر لوگوں کو بھی مکمل آگاہی دے سکیں اس کے علاوہ کمیٹی کے ممبران کی جانب سے آگاہی مہم کو مزید بہتر بنانے کے لیئے مفید مشورے بھی دیئے گئے اور کمیٹی کے ممبران نے آگاہی مہم کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی٭٭