آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام پرنسپلز سیشن کا انعقاد کیا گیا سیشن کا موضوع بچوں کی تربیت اور روشن پاکستان کی تعمیر تھا معروف


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===
آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن میرپورخاص ریجن کے زیر اہتمام پرنسپلز سیشن کا انعقاد کیا گیا سیشن کا موضوع بچوں کی تربیت اور روشن پاکستان کی تعمیر تھا معروف اسکالر نعمان الحق نے اپنے علمی اور اصلاحی خطاب کے زریعے اساتزہ کی بہترین رہنمائی کی جبکہ دیگر مقررین میں فیصل خان زئی،مجتبیٰ لغاری، مسعود عباس، شہناز حمید، صدیق منصوری بھی شامل تھے تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی عامر بھٹی نے پرنسپلز سیشن میں شرکت کرنے والے سینکڑوں اساتزہ میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے اور امید ظاہر کی کہ ایسے معلوماتی سیشن سے اساتزہ کو شاندار معلومات فراہم ہوگی جس پر ہم عمل کرکے اپنے طالب علموں کو نئے دور کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کر سکتے ہیں ریجنل صدر فیصل خان زئی نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا٭