صدارتی نظام حکومت ملکی ترقی خوشحالی اور عوامی بہتری کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے ہم دیگر نظاموں کو بار بار آزما چکے ہیں مگر پارلیمانی نظام یا جمہوری نظام حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی


اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) صدارتی نظام حکومت ملکی ترقی خوشحالی اور عوامی بہتری کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے ہم دیگر نظاموں کو بار بار آزما چکے ہیں مگر پارلیمانی نظام یا جمہوری نظام حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی عوام کو اس نظام سے بہتری ملی ہے اس میں ساری حکومتیں ناکام ہوئی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون اٹک برگیڈئیر عاصم نواز خان نے وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان سے خصوصی بات چیت میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں دونوں نظام چل رہے ہیں اور جمہوری ممالک میں دونوں نظام کامیاب ہیں مگر ہمارے ہاں جمہوری حکومت اور اس کی کارکردگی 70 سال سے سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ میری رائے میں ہمارے ملک کے لئے صدارتی نظام حکومت ملکی ترقی خوشحالی اور عوامی بہتری کے لئے بہت بہتر رہے گا کیونکہ اب ہم بار بار آزما چکے ہیں جمہوری نظام کو اور اس کا مزید تجربہ ہمارے لئے سود مند نہیں اور نہ ہم اس کے متحمل ہوسکتے ہیں برگیڈیئر عاصم نواز خان نے کہا کہ ساری سیاسی مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اس نظام کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ صدارتی نظام حکومت نظام خلافت کی طرز پر ہے جو عوام کے لئے بھی اور ملک کے لئے بھی بہت سود مند ثابت ہوگا۔

=====================================

اٹک ( مہتاب منیرخان سے )عوامی حقوق کی جدوجہد ہمارا اولین فریضہ ہے عوام کی قسمت کے فیصلے عوام کی مرضی و منشا سے ہی کیے جائیں تو بہترین معاشرہ بنایا جا سکتا ہے اشرافیہ عوام کے حقوق کو دبانے کی روش چھوڑ دے ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی ون محمد طارق نے اٹک شہر میں سبزی فروٹ فروش یونین کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ اشرافیہ اور جاگیردار ان کی محنت سے عیش و عشرت کر رہے ہیں غریب کی قسمت کے فیصلے کرنے والوں کو غریب کے ساتھ مذاق بند کرنا ہو گا ہماری جدوجہد کا مقصد غریب کی عزت نفس بحال کرنا ہے سیاست انبیاءو صلحاءکی طریقت ہے اس پر قابض لوگوں کے سامنے سد سکندری بن کر اسلامی فلاحی ریاست کا فریضہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرونگا۔
اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطا بق دھند کے سبب مو ٹر وے ایم 2 پشاور سے اسلام آباد تک ، مو ٹر وے ایم 14 ہکلہ تا ڈی آئی خان اور ایم 1 سوا ت مو ٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی تاہم بعد ازا ں دھند میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے جبکہ ایم2 مین اسلام آباد پلازہ سے کوٹ مومن تک بدستور بند ہے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔