بحران خان کی ناکام عوام دشمن پالیسیوں سے ملک کا دیوالیان نکال چکا ہے عوام مہنگائی بیڈ گورنس سے چیخ رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ڈال رکھی ہے

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
پاکستان پیپلزپارٹی منارٹی ونگ کے صوبائی صدر ایم پی اے ڈاکٹر لالچند اوکلانی، صوبائی جرنل سیکریٹری و اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلیٰ سندھ پونجو مل بھیل، ایم پی ای نوید انتھونی اور پی پی پی میرپورخاص ڈویژن کے صدر رمیش ڈیون کمار مالہی نے کہا کہ بحران خان کی ناکام عوام دشمن پالیسیوں سے ملک کا دیوالیان نکال چکا ہے عوام مہنگائی بیڈ گورنس سے چیخ رہے ہیں لیکن وفاقی حکومت نے آنکھوں پر پٹی اور کانوں میں روئی ڈال رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوہ ہاؤس میرپورخاص میں پی پی پی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر وفاقی حکومت کے خلاف 27 فروری 2022 کو لانگ مارچ نکالنے کے حوالے سے منارٹی ونگ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں فیصلا کیا گیا میرپورخاص ڈویژن سمیت سندھ بھر میں 29 جنوری کو وفاقی حکومت کے خلاف ضلعی ھیڈکواٹرز میں احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر پی پی پی منارٹی ونگ کے صوبائی و ضلعی رھنماؤں، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر اضلاع کے عھدیداران، ڈاکٹر سروپ چند، ایڈوکیٹ کانجی بھیل، پرویز حبیب، الجی کولہی، بالم مینگھواڑ، بنسی مالہی، سمیت بڑی تعداد میں پی پی پی منارٹی ونگ کے عھدیداران و کارکنان نے شرکت ککی٭٭